پیپلزپارٹی نے ایف سی ایس کیساتھ ہمیشہ سوتیلی ماں والا سلوک کیا‘حاجی یونس جاموٹ
جمہوری دورمیں ہی فشریزکے منتخب بورڈکو ختم کرکے من پسندفرد کوایڈمنسٹریٹر تعینات کیاجاتا رہاہے٬چیئرمین کراچی ماہی گیر اتحاد
جمعہ 21 اکتوبر 2016 19:35
(جاری ہے)
پیپلزپارٹی کی روایت رہی ہے کہ جب بھی وہ اقتدارمیں آئی تو بورڈ کو ختم کرکے من پسندفرد کو ایڈمنسٹریٹر رتعینات کردیا جاتا ہے جوصرف اور صرف صرف مال بناتا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے موجودہ رہنماء کہتے ہیں کہ پیپلز پارٹی عوام کی پارٹی ہے مگر پارٹی کے رہنماء خودعوام سے درودیارغیرمیں بیٹھے ہیں۔سندھ حکومت سوسائٹی میں کافی عرصہ سے انتخابات نہ کرانے کیلئے ٹال مٹول کررہی تھی جس پر میں نے سوسائٹی میں انتخابات کرانے کی بھرپور جدوجہد کی اوراپنے دوست معروف قانون دان عبدالحفیظ پیرزادہ ایڈووکیٹ (مرحوم) کے ذریعے ہائی کورٹ میں پٹیشن داخل کی کہ ایف سی ایس میں انتخابات کرائے جائیں جس کے بعد عدالتی حکم پربادل نخواستہ حکومت کو انتخابات کرانے پڑے مگرایک سازش کے تحت مجھے انتخابات میںحصہ لینے سے روک دیا گیا اورانتخابات کے ذریعے آنے والے بورڈکو ایک مرتبہ پھرختم کرکے ڈاکٹر نثارمورائی جیسے شخص کو ایڈمنسٹریٹرتعینات کردیا گیاجن کی کرپشن کی کہانیاں میڈیا کے ذریعے عوام کے سامنے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار بزرگ سیاستدان٬چیئرمین کراچی سندھی ماہگیراتحاد وسابق ڈائریکٹر فشرمینزکوآپریٹیوسوسائٹیحاجی محمد یونس نے اپنے دفترمیں میڈیاسے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی جمہوریت پسند جماعت ہے ٬روٹی کپڑا اور مکان کا نعرہ لگاتی ہے مگر فشریزکے معاملے میںپتانہیں کیوں جمہوریت پسندی کو ایک طرف رکھ کرآمریت کا راج قائم کردیا جاتا ہے اور افسوسناک امر یہ ہے کہ سوسائٹی کی کروڑوں کی اراضی کو کوڑیوں کے دام فروخت کرکے سوسائٹی کو کنگال کردیا گیا۔حاجی یونس جاموٹ نے مزید کہا کہ جمہوریت کی دعویدار پیپلز پارٹی نے سوسائٹی میںایڈمنسٹر یٹر کو تعینات کرکے آمریت کی روایات کو برقرار کھا۔اگر بلاول بھٹو واقعی غریب کے مسائل حل کرنے کیلئے سنجیدہ ہیں توماہگیروں کے ساتھ عرصہ درازسے ہونے والی زیادتیوں کا فوری ازالہ کرنے کیلئے فشرمنزکوآپریٹیوسوسائٹی سے سیاسی مداخلت کو خاتمہ کریں اورفوری طورپر انتخابات کرکے ماہگیروںکے ادارے کوماہیگروں کے حوالے کریں۔مزید اہم خبریں
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
حکومت کا کام دعویٰ کرنا نہیں، کام کر کے دکھانا ہے، شاہد خاقان عباسی
-
علی امین گنڈاپور پختونوں کے نام پر دھبہ اور غیرت پر سوالیہ نشان ہے
-
وفاقی وزیرداخلہ کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون وچینی شہریوں کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
-
وزیرخارجہ کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
بانی چئیرمین نے اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دے دی
-
8 فروری کو پِک اینڈ چُوز ہوا لیکن اداروں کے سربراہان ملوث نہیں تھے
-
اگر 9 مئی والوں سے مذاکرات ہوئے تو پھر آئندبڑا سانحہ ہوسکتا ہے
-
چین میں پاکستان کیلئے تیار ہونے والی پہلی ہنگور کلاس آبدوز کا افتتاح
-
غیر قانونی بھرتیاں کیس، پرویزالٰہی کی درخواست ضمانت 2مئی کو سماعت کیلئے مقرر
-
نوجوانوں کیلئے متعین کوٹے پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ،وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا وزیراعظم شہباز شریف کو خط
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.