پاکستان سے ہمیشہ محبت ملتی ہے ٬کار یلی کا مقصد پاک چین دوستی کو اجاگر کرنا ہے٬ پاک چین دوستی کار ریلی کے چینی وفد میں شامل مرد وخواتین کی میڈیا سے بات چیت

جمعہ 21 اکتوبر 2016 22:52

سکھر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اکتوبر2016ء) پاک ۔ چین فرینڈشپ ننگزیا کار ریلی کے چینی وفد میں شامل مرد و خواتین نے کہا کہ پاکستان سے ہمیشہ محبت ملتی ہے کار یلی کا مقصد پاک ۔ چائنا دوستی کواجاگر کرنا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مذید کہا کہ چین کی پاکستان کیساتھ دوستی ہمیشہ قائم رہے گی۔

(جاری ہے)

اس موقع پرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر برائے کھیل سردار محمد بخش خان مہر نے کہا کہ وہ حکومت سندھ کی جانب سے چائنیز کا استقبال کرنے کے لیے آئے ہیں کیوںکہ چائنا سے مضبوط دوستی ہے جو کہ ہمشیہ قائم و ائم رہے گی ۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک ایک تاریخی منصوبہ ہے جس کے قائم ہونے سے پاکستان اور چائنا ترقی کریں گے ۔ انہوں نے چائنا کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ چائنا نے ہر موڑ پر پاکستان کا ساتھ دیا ہے اور ہم بھی چائنا کے ساتھ کھڑے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :