پاک چین دوستی کے حوالے سے سی پیک روٹ پر نکلنے والی ریلی لاڑکانہ پہنچ گئی
جمعہ 21 اکتوبر 2016 22:52
(جاری ہے)
ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ریلی میں شریک افراد کو سندھ کی ثقافت ٹوپی اور اجرک کے تحفے بھی دیئے گئے۔ اس موقع پر ریلی میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے مجیب عالم طورو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ریلی میں چائنہ سے تعلق رکھنے والے مختلف مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے جن میں سیاح٬ تاجر اور فیملیاں شامل ہیں جو امن اور پاک چین دوستی کے پیغام کو لے کر یہاں آئے ہیں جس سے دوستی مزید مضبوط ہوگی۔
ریلی کے لوگ پاکستانی لوگوں سے ملنا چاہتے تھے اور انہیں یہاں کے لوگوں اور علاقے دیکھ کر بہت خوشی ہوئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ریلی کا مقصد عالمی سطح پر پاکستان کے متعلق مثبت پیغام کو عام کرنا ہے۔ پاکستان ایک پرامن ملک ہے اور باہر کے لوگ چاہتے ہیں کہ وہ پاکستان کا دورہ کریں۔ اس ریلی کے دوران سندھ حکومت کی جانب سے ہمارا جگہ جگہ شاندار استقبال اور بندوبست کیا جس پر ان کے شکر گذار ہیں۔ ریلی میں شامل ایک خاتون مس چیانگ نے بتایا کہ وہ طویل سفر طئے کرنے کے بعد پاکستان پہنچیں ہیں جہاں آکر انہیں بہت اچھا لگا یہاں قدیمی آثآرات سمیت مختلف مقامات کا دورہ کیا جہاں پاکستان عوام نے دل کھول کر ہمارا استقبال کیا ہے٬ پاکستانی اور چینی صرف دوست نہیں بلکہ بھائی ہیں۔ دوسری جانب ایک گھنٹے سے زائد کا وقت گذارنے کے بعد ریلی اپنی منزل کی جانب روانہ ہوگئی۔مزید قومی خبریں
-
اے ایس پی شہر بانو شادی کے بندھن میں بندھ گئیں‘ ویڈیو اور تصاویر وائرل
-
کسان بورڈ کے صدررشید منہالہ سمیت 4 کسانوں کو گرفتارکرلیا گیا‘ کسانوں کا دعویٰ
-
گورنرپنجاب بلیغ الرحمن کی سائرہ افضل تارڑکی رہائش گاہ جاکروالد کے انتقال پرتعزیت ، فاتحہ خوانی
-
پنجاب بھر میں 1291 ٹریفک حادثات میں 03 افراد جاں بحق، 1406زخمی ہوئے
-
سسرالیوں کے گھر فائرنگ کر کے ساس کو قتل کرنے والا ملزم 18 سال بعد گرفتار
-
ماں اور بچے کی صحت کو یقینی بنانے کیلئے تمام سٹیک ہولڈرز کو اہم کردار ادا کرنا ہوگا‘خواجہ سلمان رفیق
-
پہلے مرحلے میں 100 ، دوسرے میں 200 اور تیسرے پر 300تک یونٹ مفت مہیا کیے جائینگے‘ وزیرخزانہ پنجاب
-
شادی کی عمر کے حوالے سے بل پرکمیٹی تشکیل پائے گی
-
رٹیفیشل انٹیلی جنس کا دور ہے، و ہی آگے جائے گا جو محنت اور غوروفکر کو اپنا شعار بنائے گا‘احسن اقبال
-
پارلیمنٹ کا استحکام چاہتے ہیں ،گندم کے کاشتکاروں کوا کیلا نہیں چھوڑیں گے، اسد قیصر
-
کالاش قبیلے کا سالانہ تہوارچلم جوش 13 سے 17 مئی تک منایا جائے گا
-
مفادات کے اسیر لوگ پاکستان کو کچھ نہیں دے سکتے،حافظ نعیم الرحمن
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.