پاکستان علماء کونسل کوبطور سیاسی جماعت رجسٹرڈ کر لیا گیا

جمعہ 21 اکتوبر 2016 23:02

لاہور۔21 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اکتوبر2016ء) پاکستان علماء کونسل کوالیکشن کمیشن میں بطور سیاسی جماعت رجسٹرڈکرلیاہے ۔آئندہ الیکشن میں پاکستان علماء کونسل ملک بھر میں بالخصوص پنجاب کے تمام اضلاع میں قومی اور صوبائی حلقوں میں اپنے امیدوارکھڑے گی۔پاکستان علماء کونسل کا انتخابات میں سیاسی الائنس اور سیٹ ٹو سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہر اس جماعت کے ساتھ ہوگی جو علماء کونسل کے اہداف اور منشور کے قریب تر ہوںگے ۔

پاکستان علماء کونسل تمام مکاتب فکر کے علماء اور مشائخ پر مشتمل ایک منظم جماعت ہے۔ پاکستان کے تمام صوبوں٬ قبائلی علاقوں ٬آزاد کشمیر٬شمالی علاقہ جات میں موجودعلماء اور مشائخ اس تنظیم کے ساتھ وابستہ ہو چکے ہیں۔ اسلامی اقداء کی حفاظت کرنا اور ہر فورم پر اتحاد امت کو فروغ دیناہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے ۔

(جاری ہے)

تمام مکاتب فکر کے درمیان ہم آہنگی ٬فرقہ ورانہ تشدد کے خاتمے اور امن کی بالا دستی کے لیئے علماء اخلاقی اور فکری ضرب عضب جاری رکھیں گے ۔

یہ بات پاکستان علماء کونسل کے مرکزی سیکرٹری جنرل اوررکن اسلامی نظریاتی کونسل صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی نے میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کہی۔انہوں نے بتا یا کہ آئندہ انتخابات میں پنجاب میں ممبر و محراب کے وارث علماء صوبائی اور قومی اسمبلیوں میں اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے پہنچیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ اسلامی ممالک کے ساتھ تعلقات کی مضبوطی پر یقین رکھتے ہیںاور ہم نے ہمیشہ کشمیر٬ فلسطین ٬برما٬ افغانستان٬ شام اوردیگر دنیا بھر میں مظلوم مسلمانوں کی مکمل تائید اور حمایت کی ہے۔

ملک سے دہشتگردی کے خاتمے کے لئے علماء نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ہے حتیٰ کے دیگر مذاہب کے لو گوں کے ساتھ تصادم کو پاکستان کی سلامتی کے خلاف سمجھا ہے ۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان علماء کونسل ریاست مدینہ کی طرح عدل و انصاف کے نظام کا نفاذ چاہتی ہے اور اس کیلئے معتدل علماء ہماری قوت ہیں ۔پاکستان علماء کونسل نظام تعلیم اور نوجوان نسل کی تربیت اور خواتین کو بھی اس معاشرے کا اہم جزو سمجھتی ہے اور اسلام نے خواتین کی تعلیم و تربیت شریعت کے دائرہ میں لازمی جزو قرار دی ہے۔

متعلقہ عنوان :