اقتصادی ترقی میں زراعت کی اہمیت کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا ٬ڈی سی او اٹک
ہفتہ 22 اکتوبر 2016 13:05
(جاری ہے)
ڈی سی او اٹک نے کہا کہ پچھلے کچھ عرصہ سے زراعت کا شعبہ مستقل عدم توجہی کا شکار ہے جس سے مختلف فصلوں کی پیداوار کم ہو رہی ہے اور اس کی ضروریات پوری کرنے کے لیے درآمدی بل میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے جسے روکنا چاہیے ٬زرعی ماہرین پر زور دیا جانا چاہیے کہ وہ اہم فصلوں کے نئے بیجوں کی تیاری پر بھرپور توجہ دیں تاکہ فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ اور کسانوں کو محنت کا زیادہ سے زیادہ پھل مل سکے۔
انہوں نے کہا کہ وفاقی وزیر نے یونیورسٹی کی شکل میں یہ تحفہ بڑی محنت اور دلچسپی رکھتے ہوئے وزیرِ اعلیٰ پنجاب سے خصوصی طور پر حاصل کیا ہے یہ ان کی دلچسپی کا منہ بولتا ثبوت ہے کہ آج اٹک کے طلبہ و طالبات اپنے ہی شہر میں اپنے والدین اور اساتذہ کی نگرانی میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔ اس موقع پر مہمانِ خصوصی کی حیثیت سے خطاب کرتے ہوئے سابق امیدوار صوبائی اسمبلی شیخ سلمان سرور نے کہا کہ کوئی قوم اس وقت تک ترقی نہیں کر سکتی جب تک اس کو تعلیم کے زیور سے آراستہ نہ کیا جائے اور یہ ذمہ داری والدین کے ساتھ ساتھ ریاست کی بھی ہے کہ وہ طلبہ کو اعلیٰ تعلیم کے بہترین مواقع فراہم کرے۔ ڈائریکٹر بارانی یونیورسٹی اٹک کیمپس زوہیر حسنین نے خطبہ استقبالیہ میں کہا کہ دو سال قبل لگایا گیا یہ پودا تیزی سے پروان چڑھ رہا ہے اس ادارے کو80 طلبہ سے شروع کیا گیا تھا جبکہ آج طلبہ کی تعداد 300سے تجاوز کر چکی ہے۔اس موقع پر انہوں نے وفاقی وزیر پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد کو خراجِ تحسین پیش کیا جن کی ذاتی کوششوں سے اٹک میں بارانی یونیورسٹی کا کیمپس قائم کیا گیا۔ تقریب سے نامزد چیئرمین بلدیہ اٹک ناصر محمود شیخ نے بھی شرکاء سے خطاب کیا۔مزید قومی خبریں
-
منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون کر رہے ہیں، اسلحہ کی نمائش کی اجازت نہیں ہوگی ، شرجیل انعام میمن
-
راولپنڈی،پتریاٹہ پولیس کی کارروائی ،ناجائز اسلحہ پرملزم گرفتار
-
وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت ایپکس کمیٹی کا اجلاس
-
صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر کی جناح ہسپتال آمد ،یورالوجی ٹرانسپلانٹ سنٹر کا دورہ کیا
-
گھریلو کنکشن کیلئے ایل این جی کی بنیاد پر ڈیمانڈ نوٹسز کی فیس مقرر
-
پنجاب کو مکمل طورپرپولیو فری بنانا ہمارا عزم، ویکسی نیشن مہم کی ذاتی طور پر مانیٹرنگ کررہی ہوں،مریم نواز
-
سید ناصرحسین شاہ کی کراچی یونین آف جرنلسٹس کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد
-
پیپلزپارٹی آزاد و خودمختار پریس کی حمایت کرتی ہے، جس کا جمہوری عمل کے فروغ میں کلیدی کردار ہے،بلاول بھٹو زرداری
-
گورنر سندھ کامران ٹیسوری کے ہمراہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا آئی ٹی مارکی کا دورہ
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی کراچی میں چینی قونصلیٹ آمد،چین کے قونصل جنرل سے ملاقات
-
مجرموں کی سرپرستی یا سہولتکاری کرنے والا کوئی بھی ہو اس کے ساتھ کوئی بھی رعایت نہیں برتی جائے گی، شرجیل میمن
-
وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت 31 ویں ایپکس کمیٹی اجلاس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.