امریکی بحری جہاز چینی حدود میں آگیا ٬ْ وارننگ دیدی

ہفتہ 22 اکتوبر 2016 18:23

امریکی بحری جہاز چینی حدود میں آگیا ٬ْ وارننگ دیدی

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2016ء)متنازع جنوبی چینی سمندر میں امریکی بحری جہاز چینی حدود کے نزدیک آگیا تاہم چینی بحریہ نیوارننگ دے کر امریکی جہاز کو آگے آنے سے روکا۔

(جاری ہے)

چین نے دعویٰ کیا کہ امریکی بحری جہاز کوچین کے جنگی جہازوں نے علاقہ چھوڑنے کی وارننگ دی ٬چینی وزارت دفاع نے اس اقدام کو غیر قانونی اور اشتعال انگیز قرار دیدیا ہے۔امریکی حکام کے مطابق یہ اقدام چین کی ان کوششوں کا ردعمل تھاجس کے تحت وہ متنازع جزیرے میں نیوی گیشن کی آزادی کو محدود کررہا ہے۔پنٹاگون کے ترجمان کے مطابق امریکی بحری جہاز معمول کے مطابق اس راہداری سے گزرا ۔