چائے والاکی شہرت چین پہنچ گئی

چینی اخبار کی چائے والا کے حوالے سے خصوصی رپورٹ شائع

ہفتہ 22 اکتوبر 2016 18:31

چائے والاکی شہرت چین پہنچ گئی

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 اکتوبر2016ء) پاکستان میں راتوں رات شہرت کی بلندیوں کو چھونے والے ارشد خان(چائے والا) کے بارے میں جہاں دنیا بھر کے اخبارات اور ٹی وی چینلجز میں خبریں شائع ہو رہی ہیں وہیں چین کے ایک معروف اخبار میں بھی چائے والا کے بارے میں ایک خصوصی رپورٹ شائع کی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کے ترجمان دانیال گیلانی کی جانب سے چائے والا کے حوالے سے چینی اخبار میںشائع ہونے والی خصوصی رپورٹ کا عکس اپنے انسٹاگرام اکائونٹ پر شیئر کیا گیا ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ گوانگ جو سے شائع ہونے والے اخبار میں چائے والا کے ھوالے سے ایک رپورٹ چینی زبان میں شائع کی گئی ہے ۔

رپورٹ کے ساتھ چائے والا کی راتوں رات وائرل ہونے والی تصویر بھی شائع کی گئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :