چینی نوجوان کی نصف تعدادموٹاپے کا شکار

ہفتہ 22 اکتوبر 2016 18:31

چینی نوجوان کی نصف تعدادموٹاپے کا شکار

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 اکتوبر2016ء)چین کے دارالحکومت بیجنگ کے نوجوانوں کی نصف تعداد کا وزن حد سے زیادہ بڑھ گیا جبکہ ہائی سکولز کے 90فیصدطالب علموں کی بینائی کمزور ہو گئی ۔

(جاری ہے)

بیجنگ کی طبی معائنہ سینٹر کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ سال 3.75ملین طالبعلموں کا طبی معائنہ کیا گیا جن میں سی2.04ملین طلباء شامل تھے ۔بیجنگ میں وزن کا حد سے زیادہ بڑھ جانا ایک مسئلہ بن چکا ہے ۔2014میں حد سے زیادہ وزن بڑھنے والوں کی تعداد40.45فیصد تھی جو کہ2015میں 52.45فیصد ہو گئی ۔