ملتان ٬چیئرمین ڈویژنل ٹاسک فورس کی ملاوٹ مافیا کے خلاف ایف آئی آر کا اندراج یقینی بنانے کی ہدایت
ہفتہ 22 اکتوبر 2016 23:23
(جاری ہے)
چیئرمین ڈویژنل ٹاسک فورس نے کہاکہ ملتان ڈویژن میں اشیائے خوردونوش کے نمونے فیل ہونے کی تعداد کے مقابلے میں ایف آئی آر کا اندراج بہت کم ہے۔
انہوں نے کہا کہ قانون ملاوٹ مافیا کے خلاف سخت ایکشن لینے کی اجازت دیتا ہے اس لئے ایف آئی آر کااندراج یقینی بنایا جائے تاکہ ملاوٹ مافیا کے خلاف مہم کوکامیاب بنایاجاسکے۔محمد علی کھوکھرایم پی اے نے ہدایت کی کہ ملاوٹ کرنے والوں سے کوئی رعایت نہ برتی جائے ٬انہیں بھاری جرمانے کئے جائیں۔سرکاری و نجی سکولز٬کالجز اور ہسپتالوں کی کینٹینوں کو چیک کرنے کی خصوصی مہم چلائی جائے اور غیرقانونی مذبحہ خانوں کے خلاف آپریشن دوبارہ شرو ع کیا جائے۔ ڈی سی او ملتان نادر چٹھہ نے کہا کہ ملتان میں ملاوٹ کے خلاف مقدمات کی تیز ترین سماعت کے لئے حکومت نے خصوصی جج کی تعیناتی کا فیصلہ کیا ہے۔اس کے علاوہ فوڈ اتھارٹی کادفتر بھی ملتان میں قائم کیا جارہا ہے جس کے لئے ڈسٹرکٹ جیل کے قریب موجودسرکاری بلڈنگ کا انتخاب کرلیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے ضلع ملتان میں حال ہی میں جانوروں کی آلائشوں سے گھی بنانے کی فیکٹری پر چھاپہ مار کر200من گھی قبضے میں لے کرضائع کردیا۔ اس ایکشن پر عوام اور حکومت کی طرف سے ضلعی حکومت کو بہت پذیرائی ملی لیکن کمزور پراسیکیوشن کی وجہ سے ملزمان جلد ضمانت پر رہا ہوگئے۔انہوںنے چیئرمین ٹاسک فورس سے کہا کہ اس حوالے سے حکومتی سطح پر موثر اقدامات کی ضرورت ہے تاکہ انسانی جانوں سے کھیلنے والے سخت سزا سے نہ بچ سکیں۔انہوں نے کہا کہ آلائوشوں سے تیار کئے جانے والے گھی کو ’’مرغ گھی‘‘ کے نام سے فروخت کیا جارہا تھا اور اسے شہر میں پکوڑے٬سموسے٬جلیبی٬پراٹھے اور دیگر کھانے پینے کی اشیاء میں استعمال کیا جاتا تھا۔اس طرح ضلعی حکومت نے ’’فریش اپ‘‘ کے نام سے مشہور غیر قانونی جوس فیکٹری کے خلاف ایکشن لیا ۔ڈی سی او نے کہا کہ ملاوٹ کے خلاف مہم کو کامیاب بنانے کے لئے ضروری ہے کہ زہر آلود اور ملاوٹ شدہ اشیاء تیار کرنے والی فیکٹریوں کا مکمل طور پر خاتمہ کیا جائے۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ گزشتہ9ماہ کے دوران5ہزار سے زائد مقامات کو چیک کیا گیا اور 416مقامات پر اچانک چھاپے مارے گئے ۔مجموعی طور پر اشیائے خوردونوش کی1321نمونے فیل اور 557پاس ہوئے۔اسی طرح اس عرصے میں 325ایف آئی آر درج اور 316افراد گرفتار ہوئے۔972چالان عدالت میں جمع کرائے گئے ۔مجموعی طور پر عدالتوں میں2260مقدمات زیرِ التواء ہیں جبکہ 225کا فیصلہ سنایا جاچکا ہے اور عدالت نے 3لاکھ 83ہزار جرمانہ عائد کیا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون کر رہے ہیں، اسلحہ کی نمائش کی اجازت نہیں ہوگی ، شرجیل انعام میمن
-
راولپنڈی،پتریاٹہ پولیس کی کارروائی ،ناجائز اسلحہ پرملزم گرفتار
-
وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت ایپکس کمیٹی کا اجلاس
-
صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر کی جناح ہسپتال آمد ،یورالوجی ٹرانسپلانٹ سنٹر کا دورہ کیا
-
گھریلو کنکشن کیلئے ایل این جی کی بنیاد پر ڈیمانڈ نوٹسز کی فیس مقرر
-
پنجاب کو مکمل طورپرپولیو فری بنانا ہمارا عزم، ویکسی نیشن مہم کی ذاتی طور پر مانیٹرنگ کررہی ہوں،مریم نواز
-
سید ناصرحسین شاہ کی کراچی یونین آف جرنلسٹس کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد
-
پیپلزپارٹی آزاد و خودمختار پریس کی حمایت کرتی ہے، جس کا جمہوری عمل کے فروغ میں کلیدی کردار ہے،بلاول بھٹو زرداری
-
گورنر سندھ کامران ٹیسوری کے ہمراہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا آئی ٹی مارکی کا دورہ
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی کراچی میں چینی قونصلیٹ آمد،چین کے قونصل جنرل سے ملاقات
-
مجرموں کی سرپرستی یا سہولتکاری کرنے والا کوئی بھی ہو اس کے ساتھ کوئی بھی رعایت نہیں برتی جائے گی، شرجیل میمن
-
وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت 31 ویں ایپکس کمیٹی اجلاس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.