اگر پاکستان میں کرفیو بھی لگا دیا جائے تو اسکی بھی خلاف ورزی کریں گے٬ ہر حال میں دھرنے میں جائیں گے٬ ہار نہیں مانیں گے٬اگرملک کو زندہ رکھنا ہے تو عوام کو 2نومبر کو باہر نکلنا ہوگا٬ عمران خان کوگرفتار کیا گیا توہزاروں لوگ انہیں چھڑانے جائیں گے٬سراج الحق کو بھی کرپشن کے خلاف دھرنے میں شرکت کی دعوت دیتا ہوں
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا نجی ٹی وی کو انٹرویو
اتوار 23 اکتوبر 2016 11:39
(جاری ہے)
نواز شریف کے آنسووں کا بھی دنیا نے مزاق اڑایا٬انہیں آنسو نہیں آئے تھے ٬انھوں نے آنکھوں میں گلیسرین ڈالی تھی۔
نواز شریف وہ نہیں جو دکھائی دیتے ہیں اور ہم حسن اور حسین کے ساتھ نہیں ہیں جو اپنی گولڈن اسٹیٹ بنارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت سمجھتی ہے کہ ہمیں ایک ڈسٹرکٹ میں روک لے گی تو یہ اس کی غلطی ہے۔ہم جدوجہد کر رہے ہیں ٬ہار نہیں مانیں گے۔دھرنے میں شرکت کے لئے طاہر القادری سے رابطہ ہو سکتا ہے ٬ سیکنڈ راونڈ کے لئے انہیںرکھ سکتے ہیں٬سراج الحق کو بھی کرپشن کے خلاف دھرنے میں شرکت کی دعوت دیتا ہوں۔2نومبر کوجو گھر میں بیٹھے گا وہ چور حکومت کے ساتھ تصور کیاجائے گا٬ اب ٹی ٹونٹی ہوگا٬دس سے بارہ دن میں فیصلہ ہونا چاہیے۔انہوں نے مزید کہا کہ اگر عمران خان کوگرفتار کیا گیا توہزاروں لوگ انہیں چھڑانے جائیں گے٬وہ عدالت نہ گئے تو اپنے وکیل کو بھیج دیں گے۔سندھ کی سیاسی صورتحال پر بات چیت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو کی ریلی ناکام ترین تھی ۔مزید اہم خبریں
-
غزہ: جنگ کی ہولناکیوں سے بچے ہکلاہٹ اور کم گوئی کا شکار
-
مشرق وسطیٰ کا بڑھتا بحران شام تک پھیلنے کا خدشہ، یو این خصوصی نمائندہ
-
عالمی ادارہ صحت کی لبنان کے لیے مزید امداد کی اپیل
-
افریقہ میں ایم پاکس کی روک تھام کے لیے 59 ملین ڈالر درکار، یونیسف
-
اسلام آباد میں گھمبیر صورتحال کا سامنا کرنا پڑا، مولانافضل الرحمٰن
-
پارلیمنٹ کے بعد آئینی ترمیم کے نام پر عدلیہ کو بھی یرغمال بنانے کی کوشش ہو رہی ہے
-
آئینی ترمیم غلط ہوئی تو سپریم کورٹ ماننے سے انکار کرسکتا ہے
-
وزیرستان میں فورسز کی کارروائی، 12 خوارج ہلاک، 6 فوجی جوان شہید
-
اجازت نہ ملی تو مینارپاکستان کو احتجاج گاہ بنا دیں گے، عمران خان
-
سپریم کورٹ آئین میں کسی چیز کا اضافہ یا کچھ ری رائٹ نہیں کرسکتا
-
چیف جسٹس اوروکیل اسلامک یونیورسٹی میں تلخ کلامی
-
پی ٹی وی کے اینکر کے حوالے سے حنیف عباسی کا بیان سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا جا رہا ہے، عطا تارڑ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.