انتخابی اصلاحات کمیٹی یونیفائیڈ لاء کوحتمی شکل دیگی٬ الیکشن کمیشن کو بااختیاربنانے کی کوشش کررہے ہیں٬ نوید قمر
آئندہ انتخابات میں الیکٹرانگ ووٹنگ مشینیں اور بائیومیٹرک مشینوںکااستعمال نہیں ہوسکے گا٬ممبر انتخابی اصلاحات کمیٹی سب کو مل کر کام کرنا چاہئے٬ جب بھی کوئی کام کھو کھاتے ڈالنا ہو توکمیٹی بنا لیتے ہیں٬کمیٹی ممبران پوری توجہ دیں ٬جلد کام مکمل کریں٬غلام احمد بلور
پیر 24 اکتوبر 2016 13:12
(جاری ہے)
انہوں نے کہاکہ الیکشن کمیشن نے تجربہ کیلئے الیکٹرانک ووٹنگ مشینیں اور بائیومیٹرک مشینیں خرید لی ہیں۔
قانون میں الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور بائیو میٹرک مشینوں کے استعمال کی گنجائش رکھی گئی ہے تاہم میرے خیال میں آئندہ انتخابات میں الیکٹرانگ ووٹنگ مشینیں اور بائیومیٹرک مشینوںکااستعمال نہیں ہوسکے گا۔قومی وطن پارٹی کے آفتاب شیرپاؤ نے کہاکہ کمیٹی اپناکام کررہی ہے جومکمل ہو نیوالاہے۔ کمیٹی نہیں چاہتی کہ جلد بازی میں کام کرے جو بعد میں غلط ہو۔ انتخابی اصلاحات کے حوالے سے کچھ آئینی ترامیم ہونگی۔جماعت اسلامی کے رکن صاحبزادہ طارق اللہ نے کہا کہ کمیٹی کے 67 اجلاس ہوچکے ہیں اور الیکشن کمیشن کے حوالے سے آئینی ترامیم اوردیگر قوانین میں ترامیم زیرغور ہیں۔ انہوں نے کہاکہ دو بڑے اہم ایشوز بائیومیٹرک مشینیں اورالیکڑانک ووٹنگ مشینوں کے استعمال کے حوالے سے پیشرفت نہیں ہوئی۔ اوورسیزووٹنگ پربھی فیصلہ نہیں ہوا۔ انہوں نے کہاکہ اصلاحات کمیٹی کی مین کمیٹی کا اجلاس 3 نومبرکوہوگا۔ایم کیوایم کے رکن کرنل (ر) طاہرحسین مشہدی نے کہا کہ کمیٹی نے بہت سے اہم معاملات پر اپنا کام مکمل کر لیا ہے٬ اب اس کوترتیب میں لایاجارہاہے۔ ایکٹ آف پارلیمنٹ بنا رہے ہیں جوتمام جماعتوں کے اتفاق رائے سے آئیگا۔اے این پی کے غلام احمد بلور نے کہاکہ سب کو مل کر کام کرناچاہیے٬ جب بھی کوئی کام کھو کھاتے ڈالنا ہو توکمیٹی بنا لیتے ہیں۔کمیٹی ممبران پوری توجہ دیں اورجلدازجلدکام مکمل کریں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وائنسٹین کی سزاؤں کا خاتمہ زیادتی کا شکار خواتین کے لیے پریشان کن
-
ہماری جماعت کسی سے معافی نہیں مانگے گی
-
ہر اس مسئلے پر جوڈیشل کمیشن بننا چاہئے جہاں طاقت کے بل پر آئین قانون کی پامالی ہوئی
-
وولکر ترک کا روس سے صحافیوں پر جبروستم ختم کرنے کا مطالبہ
-
ہیٹ ویو سے پریشان شہریوں کیلئے ٹھنڈی ٹھنڈی خوشخبری
-
9 مئی کے ملزمان کو ایک سال بعد بھی کٹہرے میں کھڑا نہیں کیا گیاتو کس نے منع کیا؟
-
گوتیرش کا اسرائیل اور حماس سے جنگ بندی پر اتفاق کرنے کی اپیل
-
بعض طاقتیں بلوچستان اور ملک میں استحکام نہیں چاہتیں‘بلوچستان کے مستقبل کا لائحہ عمل طے کرنے کے لیے تمام سیاسی قوتوں سے بات چیت کریں گے.صدر آصف زرداری
-
لاہور میٹرو بس پر ڈیزل کے نرخوں میں اضافے کا بوجھ بڑھنے لگا
-
9 مئی کرنے اور کروانے والوں کو آئین کے مطابق سزا دینا ہوگی،ترجمان پاک فوج
-
پاکستان کو عالمی بینک سے 8 ارب ڈالرز ملنے کی توقع
-
نواز شریف چاہتے تھے کہ ن لیگ اپوزیشن میں آ کر بیٹھے ، حکومت پی ٹی آئی کو دیدی جائے،مولانا فضل الرحمان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.