نیب بلوچستان کا بدعنوانی کے خاتمہ کے لیے میڈیا ہاوسز کے مابین مختصر دورانیے کی فلموں کے مقابلوں کے انعقاد کا اعلان
لوگ کرپشن کے خلاف مثبت راہ کا تعین کرسکیں گے٬طارق محمود ملک
پیر 24 اکتوبر 2016 16:45
(جاری ہے)
نیب بلوچستان کے میڈیا سیل سے جاری اعلامیہ کے مطابق ان مقابلوں کا مقصد معاشرے سے کرپشن کے ناسور کا مکمل خاتمہ اور عوام الناس میں اس لعنت کے خلاف شعور و آگاہی اور بدعنوانی کے خلاف رویوںاور اخلاقی مزاحمت کی شعوری تحریک کو پیدا کرنا ہے۔
مذکورہ مقابلوں کیلئے خواہشمندفلم ساز ٬ قلمکار اور پروڈیوسرز بد عنوانی کو موضوع بنا کر اصلاح احوال کے جذبے سے برائی کے خاتمے میں اپنا کردار ادا کر سکتے ہیں۔مقابلوں میں حصہ لینے واے میڈیا ہاوسزکرپشن کے موضوع پرپانچ سے دس منٹ دورانیے کی فلم کی ایک کاپی نیب بلوچستان آفس 25 نومبر سے پہلے تک جمع کر وا سکتے ہیں۔ جبکہ مذکورہ فلمز نیب بلوچستا ن کے ای میل ایڈریس [email protected] پربھی میل کی جا سکتی ہیں ۔ مقابلوں میں شفافیت کے عمل کو یقینی بنانے کیلئے ملک کے نامور اساتذہ کی خدمات حاصل کی جائینگی ۔کامیاب قرار پانے والے میڈیا ہاوسز کو 9 دسمبر عالمی اینٹی کرپشن ڈے کے موقع پر کیش انعامات دیئے جائیں گے۔ڈائریکٹر جنرل نیب بلوچستان طارق محمود ملک نے مختصر دورانیے کی فلمز کے پیشہ ورانہ مقابلوں کے انعقاد کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ معاشرے کے تمام مکتبہ فکر کے افراد میں شعوری آگاہی پیدا کرنے کے لیے جاری مہم میں یہ مقابلے حوصلہ مند اقدامات ثابت ہونگے اور میڈیا تک رسائی رکھنے والے تمام طبقات کی کرپشن اور بدعنوانی کے خلاف زہن سازی کے لیے فکر کی ایک نئی راہ کھلے گی اور لوگ کرپشن کے خلاف مثبت راہ کا تعین کرسکیں گے ان مقابلوں کے باعث مقامی وقومی میڈیا میں کرپشن اور بدعنوانی کے بہت سے ایسے پوشیدہ منفی مضمرات بھی سامنے آئیں گے جو بظاہر عوام کی نظر سے پوشیدہ ہیں جبکہ بدعنوانی کے خاتمے کے لیے مثبت تجاویز بھی سامنے آئیں گی جس کی روشنی میں شعوری آگاہی مہم کو مزید موثر خطوط پر استوار کیا جاسکے گا۔مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم شہباز شریف کے وزرات فوڈ سیکورٹی کا انچارج وزیر ہوتے ہوئے ملک میں6لاکھ ٹن گندم درآمد کیئے جانے کا انکشاف
-
اسرائیل سے الجزیرہ نیوز چینل پر پابندی کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ
-
جنگ ہو یا امن دائیاں خدمات سرانجام دیتی رہتی ہیں
-
سوڈان: یو این اداروں کو ڈارفر میں قحط برپا ہونے کا خدشہ
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
-
گندم خریداری میں تاخیر، کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.