آسٹریلیا کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں کامیابی کیلئے تینوں شعبوں میں کارکردگی دکھانا ہو گی٬ڈوپلیسی
منگل 25 اکتوبر 2016 12:06
پرتھ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اکتوبر2016ء) جنوبی افریکن ٹیسٹ ٹیم کے کپتاناے بی ڈی ویلیئرز کی عدم موجودگی میں پروٹیز ٹیم کی قیادت کرنے والے کپتان ڈوپلیسی نے کہا ہے کہ عالمی چیمپیئن آسٹریلیا کے خلاف ہوم ٹیسٹ سیریز میں کامیابی کے لئے ٹیم کو کھیل کے تینوں شعبوں میں کارکردگی دکھانا ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ کینگروز کے خلاف ون ڈے سیریز میں یادگار فتح کے بعد کھلاڑیوں کا مورال بلند ہوا ہیجس کا فائدہ پروٹیز کو کینگروز کے خلاف ہوم ٹیسٹ سیریز میں ضرور ہوگا۔
اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ون ڈے سیریز میں بدترین شکست کے بعد آسٹریلوی کھلاڑی ہوم ٹیسٹ سیریز کے دوران بھی ذہنی طور پر دبائو میں ہوں گے اسلئے ہمارے پاس اسے اس کی سرزمین پر زیر کرنے کا نادر موقع ہے اور ہدف کے حصول کیلئے کھلاڑیوں کو کھیل کے تینوں شعبوں میں سو فیصد کارکردگی دکھانا ہو گی۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ ٹیم کی حالیہ کارکردگی قابل ستائش ہے٬ موجودہ کمبی نیشن کے ساتھ ٹیم مشکل سے مشکل ہدف اور دنیا کی کسی بھی ٹیم کو ہرانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ مطلوبہ ہدف کیلئے کھلاڑیوں کو میں عمدہ کارکردگی کے تسلسل کو برقرار رکھنا ہو گا۔ جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 3 نومبر سے شروع ہو گا٬ دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹیسٹ 12 سے 16 نومبر جبکہ تیسرا اور آخری ٹیسٹ 24 سے 28 نومبر تک کھیلا جائے گا۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
ٹی ٹونٹی ورلڈکپ سکواڈ کے ممکنہ کھلاڑی کل امریکی ویزے کیلئے اپلائی کریںگے
-
محسن نقوی نے قومی کرکٹ ٹیم میں اتحاد کے مسائل کا اعتراف کرلیا
-
بابر اعظم کو کب تک قومی ٹیم کا کپتان بنایا گیا ہے؟ چیئرمین پی سی بی بول پڑے
-
بابر اعظم مشترکہ طور پر کامیاب ترین ٹی ٹونٹی کپتان بن گئے
-
قومی کرکٹ ٹیم کے نئے کوچز نے اپنی حکمت عملی شیئر کردی
-
احسان اللہ کے علاج میں غفلت، چیئرمین پی سی بی کا ذمہ دار افراد کیخلاف ایکشن کا اعلان
-
بابر اعظم نے ٹی 20 میں زیادہ میچز میں کپتانی کرنے کا آسٹریلیا کے سابق کپتان ایرون فنچ کا ریکارڈ برابر کر دیا
-
جو 19 سال تک نہ ہوا، وہ آج ہو گیا
-
کیویز کو شکست، پاکستان سیریز میں شکست سے بال بال بچ گیا
-
شاہین آفریدی نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں منفرد کارنامہ انجام دے دیا
-
کپتان بابر اعظم کی اچھی اننگ کے باوجود دیگر بلے باز متاثر کن بلے بازی کرنے میں ناکام
-
بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ چوکے لگانے والے بلے باز بن گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.