نیشنل ایکشن پلان پر عملددرآمد میں حکومتی رکاوٹوں کو دور کر نا ہوگا ورنہ امن کو خطرہ موجود رہے گا‘ چوہدری محمد سرور
دہشت گردی میں ملوث غیر ملکی ہاتھوں کو بے نقاب کر نے کیلئے حکمرانوں کو سفارتی سطح پر جنگ لڑ نا ہوگی‘ سابق گورنر پنجاب کا خطاب کوئٹہ میں دہشت گردوں کا حملہ پوری قوم پر حملہ ہے ٬دہشتگردوں کو ایک بات سمجھ لیتی چاہیے پاکستان کے عوام متحد ہیں ‘ اعجاز احمد چوہدری
منگل 25 اکتوبر 2016 13:57
(جاری ہے)
اس موقعہ پر سابق صدر پنجاب اعجاز احمد چوہدری ٬تحر یک انصاف دیہائی لاہور کے صدر ملک ظہیر عباس کھوکھر ٬سابق مر کزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل شبیر احمد سیال٬تحر یک انصاف کے مر کزی اراکین ملک کرامت کھوکھر ٬سردار کامل عمر سمیت کارکنوں کی کثیر تعداد بھی شر یک ہوئی ۔
چوہدری محمدسرور نے کوئٹہ میں ہونیوالی دہشت گردی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ کسی ایک جماعت یا حکومت کی نہیں پوری قوم کی جنگ بن چکی ہے جس میں تحر یک انصاف بھی افواج پاکستان کے ساتھ اور کسی بھی قر بانی سے دریغ نہیں کیا جا ئیگا ۔ انہوں نے کہا کہ جہاں دہشت گردی اس ملک اور قوم کی ترقی میں سب سے بڑی رکاوٹ ہیں وہی کر پشن بھی اس ملک کیلئے کینسر بن چکی ہے جسکے خلاف تحر یک انصاف عمران خان کی قیادت میں جنگ لڑ رہی ہے اور2نومبر کو کر پشن کے خلاف اور احتساب کیلئے تاریخ ساز احتجاج کیا جائیگا اور پوری قوم کو کر پشن کے خلاف اس جنگ میں عمران خان کے ہاتھوں کو مزید مضبوط کر نا ہوگا ۔اعجاز احمد چوہدری نے اپنے خطاب میں کہا کہ کوئٹہ میں دہشت گردوں کا حملہ پوری قوم پر حملہ ہے لیکن دہشت گردوں کو ایک بات سمجھ لینا چاہیے کہ پاکستان کے عوام دہشت گردی کے خلاف متحد ہے اور دہشت گردی کے ناسور کوختم کر کے ہی دم لیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ2نومبر کو تحر یک انصاف کا احتجاج اقتدار میں آنے کیلئے نہیں بلکہ ملک کو کر پٹ حکمرانوں اور نظام سے پاک کر نے کیلئے ہے اور کارکنان اس احتجاج کو کا میاب بنانے کیلئے اس میں بھر پور شر کت کو یقینی بنائے ۔تحر یک انصاف دیہائی لاہور کے صدر ملک ظہیر عباس کھوکھرنے کہا کہ جب تک اس ملک سے دہشت گردی اور کر پشن ختم نہیں ہوتی ملک میں کبھی ترقی اور خوشحالی نہیں آسکتی مگر موجودہ نااہل حکمرانوں کی موجودگی میں کر پشن کا خاتمہ ممکن نظر نہیں قوم عمران خان کو اس ملک کا وزیر اعظم بنائے گی تب ہی ملک کو بحرانوں سے نجات ملے گی ۔مزید اہم خبریں
-
صدر ایشیائی ترقیاتی بینک کا پاکستان کے اصلاحاتی ایجنڈے کی حمایت کا اعلان
-
نائب وزیراعظم اوروزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار سے گیمبیا میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کی ملاقات
-
پاکستانی نوجوان سعودی کمپنیوں کے ساتھ مل کر چھوٹے کاروبار شروع کریں گے، وفاقی وزرا
-
جن سے اپنا صوبہ نہیں چلایا جا رہا وہ پنجاب کی کارکردگی سے حسد کر رہے ہیں‘عظمیٰ بخاری
-
ایشیائی ترقیاتی بینک کی پاکستان میں معاشی استحکام لانے کیلئے حکومتی اقدامات کی تعریف
-
نوجوانوں کو آئی ٹی کے شعبہ میں ہنر مند بنا کرمعاشرے کا مفید شہری بنائیں گے ،شزہ فاطمہ
-
متحدہ عرب امارات کے ساتھ پاکستان کے تجارتی خسارہ میں جاری مالی سال کے دوران نمایاں کمی ، یواے ای کوپاکستان کی برآمدات میں سالانہ بنیادوں پر37.44 فیصدکااضافہ ،درآمدات میں سالانہ بنیادوں پر34.30 فیصدکمی
-
امریکی سفیر کی پی ٹی آئی رہنماؤں سے اہم ملاقات
-
اسلام آباد کی انتظامیہ نے نان اور روٹی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا
-
پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اعتماد کا رشتہ ہے، حکومت بیرونی سرمایہ کاروں کو سہولت فراہم کرے گی، وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان
-
چیف جسٹس کا فیض آباد دھرنا کمیشن کی رپورٹ پر برہمی کا اظہار ” جنٹلمین “کو رپورٹ میں بری کیوں کیا جا رہا ہے؟.قاضی فیض عیسی
-
لوگوں کی خواہش ہے میرے خلاف انکوائری ہو لیکن یہ خواہش پوری نہیں ہوگی، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.