کاشتکارآلودگی سے پاک کپاس کی چنائی سے بہتر قیمت حاصل کرنے کے ساتھ ملک کے لئے قیمتی زرمبادلہ کماسکتے ہیں٬سیکرٹری زراعت
منگل 25 اکتوبر 2016 19:30
(جاری ہے)
انہوں نے زرعی ماہرین پر زوور دیا کہ وہ فیلڈ میں آلائشوں سے پاک کپاس کی چنائی کے لئے تربیتی مہم کو کامیاب بنائیں ۔
انہوں نے کاشتکاروں کو سفارش کی کہ وہ چنی ہوئی کپاس میں گھاس ٬کچے ٹینڈے٬ ٹینڈوں کے ٹکڑے٬ رسیاں٬ سوتلی٬ پلاسٹک شاپر٬ سگریٹ کے ٹکڑے٬ ٹافیوں کے ریپر اور انسانی بال وغیرہ کی آمیزش نہ ہونے دیں اور پھٹی کو چننے کے بعد اچھی طرح خشک کرنے کا انتظام بھی کریں۔چنائی اس وقت شروع کی جائے جب 50فیصد سے زیادہ ٹینڈے کھل جائیں تاکہ اعلیٰ معیار کی کپاس حاصل ہو سکے۔ کپاس چننے کا کام صبح 10بجے شروع کیا جائے تاکہ کھلے ہوئے ٹینڈوں کی روئی میں شبنم والی نمی باقی نہ رہے۔ خشک چنی ہوئی پھٹی کا رنگ اور کوالٹی خراب نہیں ہوتے اور نمی نہ ہونے کی وجہ سے جننگ کے دوران مشکلات بھی نہیں آتیں۔کپاس کی چنائی کا درمیانی وقفہ کم از کم 15سی20 دن رکھا جائے۔ چنائی کے دوران چنی ہوئی پھٹی کو صاف اور خشک سوتی کپڑے پر رکھا جائے اور اس کے بعد صاف اور خشک جگہ پر اکٹھا کیا جائے تا کہ پھٹی آلودگی سے محفوظ رہ سکے۔ پھٹی کو بوروں میں بھرنے سے پہلے ناکارہ اور نیم پختہ ٹینڈوں کو نکال لیا جائے تاکہ روئی کا معیار بہتر ہو سکے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون کر رہے ہیں، اسلحہ کی نمائش کی اجازت نہیں ہوگی ، شرجیل انعام میمن
-
راولپنڈی،پتریاٹہ پولیس کی کارروائی ،ناجائز اسلحہ پرملزم گرفتار
-
وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت ایپکس کمیٹی کا اجلاس
-
صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر کی جناح ہسپتال آمد ،یورالوجی ٹرانسپلانٹ سنٹر کا دورہ کیا
-
گھریلو کنکشن کیلئے ایل این جی کی بنیاد پر ڈیمانڈ نوٹسز کی فیس مقرر
-
پنجاب کو مکمل طورپرپولیو فری بنانا ہمارا عزم، ویکسی نیشن مہم کی ذاتی طور پر مانیٹرنگ کررہی ہوں،مریم نواز
-
سید ناصرحسین شاہ کی کراچی یونین آف جرنلسٹس کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد
-
پیپلزپارٹی آزاد و خودمختار پریس کی حمایت کرتی ہے، جس کا جمہوری عمل کے فروغ میں کلیدی کردار ہے،بلاول بھٹو زرداری
-
گورنر سندھ کامران ٹیسوری کے ہمراہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا آئی ٹی مارکی کا دورہ
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی کراچی میں چینی قونصلیٹ آمد،چین کے قونصل جنرل سے ملاقات
-
مجرموں کی سرپرستی یا سہولتکاری کرنے والا کوئی بھی ہو اس کے ساتھ کوئی بھی رعایت نہیں برتی جائے گی، شرجیل میمن
-
وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت 31 ویں ایپکس کمیٹی اجلاس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.