کوئٹہ پولیس ٹریننگ سینٹر پر دہشت گردوں کے بزدلانہ حملے پرایم کیوایم (پاکستان ) کے کنوینر ڈاکٹر فاروق ستارکی مذمت
دہشت گردوں کے حملے میں متعدد پولیس کیڈٹ ٬ اہلکاروں اور افسران کی شہادت قومی سانحہ ہے جس پر پوری قوم سوگوار ہے٬ ڈاکٹر فاروق ستار
منگل 25 اکتوبر 2016 19:34
(جاری ہے)
انہوں نے کہاکہ کوئٹہ پولیس ٹریننگ سینٹر پر دہشت گردی کی کاروائی نیشنل ایکشن پلان کو دوبارہ سے ترتیب دینے کا تقاضا کررہی ہے اور قومی سیاسی اور مذہبی جماعتوں کو نیشنل ایکشن پلان میں عملی طور پر شامل کئے بغیر دہشت گردی کے خاتمے کی امید رکھنا ملک و قوم کو دھوکہ دینے کے مترادف ہوگا ۔
انہوں نے دہشت گردوں کے حملے میں شہید ہونے والے پولیس کیڈٹ ٬ اہلکاروں اور افسران کے سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کرتے ہوئے انہیں صبر کی تلقین کی اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شہداء کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے ٬ سوگواران کو صبرجمیل عطا کرے اور زخمیوں کو جلد ومکمل صحت و تندرستی عطا فرمائے ۔ ڈاکٹر فاروق ستار نے وزیراعظم نواز شریف ٬ چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف ٬ وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار اور وزیراعلیٰ بلوچستان سے مطالبہ کیا کہ کوئٹہ پولیس ٹریننگ سینٹر پر حملے میں ملوث دہشت گردوں اور ان کے سرپرستوں کا فی الفور قلع قمع کیاجائے اور نیشنل ایکشن پلان کی خامیوں کو دور کرکے ملک و قوم کا دفاع مضبوط اور مستحکم بنایاجائے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
جنگ ہو یا امن دائیاں خدمات سرانجام دیتی رہتی ہیں
-
سوڈان: یو این اداروں کو ڈارفر میں قحط برپا ہونے کا خدشہ
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.