کوئٹہ حملے کے دہشتگردوں نے خود کو فوجی اہلکار ظاہر کیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 26 اکتوبر 2016 12:19

کوئٹہ حملے کے دہشتگردوں نے خود کو فوجی اہلکار ظاہر کیا

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔26 اکتوبر 2016ء) : کوئٹہ دھماکے میں زخمی ہونے والے ایک اہلکار نے اپنے بیان میں بتایا کہ حملہ آوروں نے خود کو فوجی اہلکار ظاہر کیا۔ تفصیلات کے مطابق دھماکوں میں بچ جانے والے کیڈٹ حکمت اللہ نے اپنے بیان میں بتایا کہ حملہ آوروں نے چھپے ہوئے کیڈٹس سے کمروں کے بند دروازے کھُلوانے کے لیے خود کو فوجی اہلکار ظاہر کیا۔

انہوں نے بتایا کہ 'دہشت گرد یکے بعد دیگرے دوسرے کمرے میں داخل ہوئے، پہلے وہ ایک کمرے میں گئے جہاں انہوں نے فائرنگ کی اورپھر دوسرے کمرے کی جانب بڑھ گئے۔ حکمت اللہ نے بتایا کہ دہشت گردوں نے ان کمروں کا دروازہ بھی کھٹکھٹایا جو اندر سے بند تھے اور کیڈٹس کو بتایا کہ ان کا تعلق فوج سے ہے اور جب کیڈٹس نے دروازہ کھولا تو انہوں نے فائرنگ کردی، کیڈٹ حکمت اللہ کا کہنا تھا کہ حملہ آور اکیڈمی کی دیواریں پھلانگ کر آئے تھے ، فائرنگ کی آواز سن کر میں اپنے کمرے سے بھاگا اور مجھے ایک گولی لگی لیکن اس کے باوجود بھی میں بچ نکلنے میں کامیاب ہوگیا۔

(جاری ہے)

دیگر عینی شاہدین کے مطابق حملہ آوروں نے بھیس بدل رکھا تھا اور ان کے چہرے بھی ڈھکے ہوئے تھے۔ خیال رہے کہ کوئٹہ میں پولیس اکیڈمی پر ہونے والے اس حملے میں اب تک 60 اہلکار جام شہادت نوش کر چکے ہیں جبکہ 100 سے زائد زخمی ہیں۔

متعلقہ عنوان :