اخوت ہیلتھ سروسزکے زیر اہتمام --- موٹاپے کے عالمی دن کے موقع پر سیمیناراورا ٓگاہی واک کا انعقاد٬ موٹاپا بہت سی بیماریوں کا پیش خیمہ بن سکتا ہے٬ڈاکٹر طاہر رسول‘ڈاکٹر افشین سہیل
بدھ 26 اکتوبر 2016 18:00
(جاری ہے)
ڈاکٹرطاہر رسول نے موٹاپے سے ہونے والی بیماریوں سے حاضرین کو آگاہ کرتے کہاکہ موٹاپا بہت سی بیماریوں کا پیش خیمہ بن سکتا ہے۔
مثلاً دل کے امراض٬ ہائی بلڈ پریشر٬ جوڑوں کے امراض٬ امراضِ نسواں٬ کینسر٬ جگر اور آنتوں کے امراض٬ سانس لینے میں دشواری اور فالج جیسے مرض شامل ہیں۔ ڈاکٹرواصف نور نے کہاکہ اگر آپ کا وزن آپ کے قد کے حساب سے زیادہ ہے یا دوسرے لفظوں میں آپ کا BMI (باڈی ماس انڈیکس ) 23سے زیادہ ہے تو آپ موٹاپے کا شکار ہیں۔ڈاکٹر افشین سہیل نے موٹاپے کی وجوہات بیان کرتے ہوئے کہا کہ غیر صحت مند طرز ِزندگی٬ چکنائیوں سے بھر پور غذائیں٬ بھوک سے زیادہ کھانا٬بے وقت کھانا٬ فاسٹ فوڈاور کولڈ ڈرنکس کا استعمال اور سیر یا ورزش کا نہ کرنا ہے۔ ڈاکٹر مہوش رشیدنے موٹاپے کے بچائو اور علاج پر بات کرتے ہوئے کہا کہ روزانہ سیر اور ورزش کریں۔ کھانے سے پہلے پانی کا استعمال کریں۔ غیر معیاری کھانوں سے پرہیز کریں۔ بھوک سے کم کھانا کھائیں۔ کھانے کے ساتھ سلاد کا استعمال کریں۔ تازہ پھل اور سبزیاں استعمال کریں۔ گھی اور چکنائی کا استعمال کم کریں۔ لیکن اگر آپ کا وزن کنٹرول نہیں ہو رہا تو ڈاکٹر سے رجوع کریںعلاج کے لئے مریض کی ضرورت کے مطابق ادویات کا نعم البدل موجود ہے۔ سیمینار کے بعد تمام شرکا ء نے موٹاپے سے آگاہی واک میں حصہ لیا۔ شرکاء نے پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے۔مزید قومی خبریں
-
حکومت عوام کے مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہے، جلد اچھے دن آئیں گے، چوہدری شافع حسین
-
حکومت زور بازو عوام کے شعور کے آگے بند نہیں باندھ سکتی ‘ مسرت جمشید چیمہ
-
پاکستان کی معیشت عالمی اتار چڑھا ؤ کے باوجود بحالی کے راستے پر ہے،گورنر اسٹیٹ بینک کا آئی سی ایم اے کانووکیشن سے خطاب،
-
پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلیم کے شعبے میں زیادہ سے زیادہ ایکسچینج پروگرامز شروع کرنے چاہئیں‘بلیغ الرحمن
-
موٹرسائیکل سواراورگدھا گاڑی میں تصادم باپ بیٹی جاں بحق ہو گئے
-
مرتضی وہاب کے الیکٹرک بلوں کے ذریعے ٹیکس وصولی کی عجیب منطق سامنے لے آئے
-
معاشی بگاڑ بہت بڑا ہے مگر مایوس نہیں ہوں گے،نئی نسل کو مستحکم پاکستان دینا ہی:خواجہ سعد رفیق
-
خصوصی سرمایہ کار ی سہولت کونسل :آئی ٹی کی برآمدات 3.5 بلین ڈالر تک بڑھنے کا امکان
-
جمہوری اداروں کی مضبوطی کے لیے پیپلز پارٹی نے قربانیاں دی ہیں، مراد علی شاہ
-
30 مئی کو جماعت اسلامی کسانوں کے مطالبات کی منظوری کیلئے دھرنا دے گی:امیر العظیم
-
الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے لئے کمر کس لی
-
کراچی سے چھینے جانے والا قیمتی فون افغانستان پہنچ گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.