خیبرپختونخوا پولیس اب پیشہ وارانہ خطوط پر کام کر رہی ہے٬صوبائی پولیس ماضی کے سیاست زدہ خول سے باہر آچکی ٬ خیبرپختونخوا پولیس میں اب آپریشنل ٬ تحقیقاتی اور پراسکیویشن پولیسنگ کا جدید طریق کار موجود ہے جو کسی بھی پیشہ ور پولیس فورس کا مقابلہ کرسکتی ہے٬ پولیس فورس کو حقیقی معنوں میں ایک پروفیشنل فورس بنانے کے عمل سے گزر رہے ہیں
وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک کی سکاٹ لینڈ کے دورہ کے دوران سکاٹش پولیس اتھارٹی کے چیف ایگز یکٹیو سے گفتگو
بدھ 26 اکتوبر 2016 19:05
(جاری ہے)
وزیراعلیٰ نے اس موقع پر پولیس سکاٹ لینڈ کالج کیمپس ٹولیا لن اور سکاٹش کرائم کیمپس گارٹش کا دورہ کیا۔
ایڈیشنل انسپکٹر جنرل سی ٹی ڈی اور سپیشل برانچ صلاح الدین ٬ ڈائریکٹر جنرل پراسکیوشن عادل صدیق٬ سابق انسپکٹر جنرل پولیس فیاض طوورو٬ وزیراعلیٰ کے پرنسپل سیکرٹری محمد اسرار اور برطانوی ہائی کمیشن کے نمائندے سوس لاف ہیڈ اور البرٹ بھی اٴْن کے ہمراہ تھے۔ سکا ٹش پولیس کے سربراہ نے وزیراعلیٰ کو سکاٹ لینڈ پولیس سے متعلق بریفینگ دی اور خیبرپختونخوا حکومت کو پولیس کی استعداد کار میں اضافے٬ نصاب کی بہتری٬ دوران سروس تربیت ٬ ماڈل پولیس سٹیشن کے ارتقائ اور نئے تجربات سیکھنے کے عمل میں تعاون کا یقین دلایا۔وزیراعلیٰ نے انسداد دہشت گردی ٬ پراسکیوشن اور فرانزک سٹیڈیز میں ایک دوسرے سے سیکھنے کی ضرور ت پر زور دیا۔ پولیس اکیڈمی کے سربراہ نے وزیراعلیٰ کو اکیڈمی کے مختلف سپیشلائزڈ محکموں کا وزٹ کرایا۔ انہوںنے خیبرپختونخوا حکومت کے نئے پولیس آرڈنینس کو بھی سراہا۔وزیراعلیٰ کو سکاٹ لینڈ کے بدلتے ہوئے رجحانات اور ضروریات ٬ عوامی خدمات ٬ مالی مشکلات ٬ اصلاحات ٬ سٹرٹیجک پلاننگ ٬ بہترین کارگزاری اور خدمات کی نشاندہی اور ان کو ایک دوسرے کے ساتھ مربوط کرنے سے متعلق بریفینگ دی گئی۔ وزیراعلیٰ کو پولیس کی کارکردگی ٬ خطرات٬ سٹرکچر کی بہتری ٬ وسائل اور ان کے استعمال ٬ پیداوار جبکہ سکاٹ لینڈ پولیس کی ترجیحات بشمول عوامی تحفظ٬ کام میں معاونت ٬ احتساب اور نتیجہ خیز پولیسنگ سے بھی آگاہ کیا گیا۔بعدازاں وزیراعلیٰ نے قونصلیٹ جنرل گلاسکو کا دورہ بھی کیا جہاں اٴْنہوںنے قونصلرجنرل پاکستان رمان وزیر کے ساتھ پاکستانی برادری اور تاجروں کے مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔ چیئرمین ازدمک غلام دستگیر بھی اس موقع پر موجود تھے۔ قونصلر جنرل نے خیبرپختونخوا کے وسائل اور پوٹینشل کو سراہا۔ انہوںنے خیبرپختونخوا کی تاجر برادری سے بھر پور تعاون کا یقین دلایا۔ پرویز خٹک نے پاکستانی برادری خصوصاً خیبرپختونخوا سے تعاون کرنے اور انہیں سہولیات دینے کیلئے قونصلیٹ جنرل پاکستان کے عملے کی کاوشوں کو سراہا۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
امریکی سفیر سے آئین کی بالادستی، ملٹری کورٹس پر بات ہوئی، عمرایوب
-
خیبر پختونخوا میں حالیہ بارشوں نے تباہی مچا دی
-
لاہور ، بدنام زمانہ ڈکیت گینگ کے 2ارکان گرفتار
-
پاکستان امن کا گہوارہ نہ بنا تو ترقی وخوشحالی کے تمام تر خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکیں گے‘احسن اقبال
-
امن کے بغیر پائیدار ترقی اور خوشحالی ممکن نہیں ، وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی یونیورسٹی آف نارووال میں کانفرنس سے خطاب
-
خیبر،جمرود پولیس کی کارروائی، 2ملزمان گرفتار
-
وزیراعظم یوتھ پروگرام کا مقصد نوجوانوں کی صلاحیتوں کومناسب پلیٹ فارم مہیا کرکے ملک کو معاشی ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہے، رانا مشہود احمد خان
-
احسن اقبال کی عام انتخابات میں کامیابی کے نوٹیفیکیشن کو کالعدم قرار دینے کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری
-
وزارت آئی ٹی نوجوانوں کی ترقی کیلئے کوشاں ہے، شنزہ فاطمہ
-
10مئی کے بعد غیر رجسٹرڈ گاڑیوں کو تحویل میں لے لیا جائے گا، شرجیل میمن
-
پی ٹی آئی خواتین رہنماوں صنم جاوید اور عالیہ حمزہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع
-
متنازع ٹویٹس کیس میں اعظم سواتی کی عبوری ضمانت میں 15 مئی تک توسیع
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.