لاہورمیں محکمہ تعلیم نے الٹی گنگا بہا دی٬ شاہدرہ بھٹو کالونی کے ایک سکول کو مڈل سے پرائمری بنا دیا

انتظامیہ نے سکول کے بورڈز تک تبدیل کر دیئے٬ والدین اور بچوں کا سکول انتظامیہ کے خلاف شدید احتجاج مظاہر ہ

بدھ 26 اکتوبر 2016 19:11

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 اکتوبر2016ء) صوبائی درالحکومت میں محکمہ تعلیم نے الٹی گنگا بہا دی٬ شاہدرہ بھٹو کالونی کے ایک سکول کو مڈل سے پرائمری بنا دیا‘ انتظامیہ نے سکول کے بورڈز تک تبدیل کر دیئے٬ والدین اور بچوں کا سکول انتظامیہ کے خلاف شدید احتجاج مظاہر ہ ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق شاہدرہ کے علاقہ بھٹو کالونی میں واقع واحد گورنمنٹ سکول بد انتظامی کا شکار ہے سکول کو مڈل سے پرائمری کیے جانے پر والدین اور بچوں نے شدید احتجاج کیا ہے اور محکمہ سکول ایجوکیشن کو تنقید کا نشانہ بنایاوالدین کا کہنا ہے کہ یہ لاہور کا ایسا سکول ہے جسے اپ گریڈ کرنے کی بجائے لو گریڈ کردیا گیابچوں نے وزیر اعلی پنجاب سے مطالبہ کیا کہ سکول کو ہائی کیا جائے تاکہ انہیں میٹرک تک تعلیم حاصل کرنے کیلئے دور دراز نہ جانے پڑے۔

متعلقہ عنوان :