ٹینس کا کھیل مقبول ہورہا ہے٬ گراس روٹ لیول پر ہونیوالی گیمز میں شامل ہے‘ڈی جی سپورٹس پنجاب
پنجاب ٹینس ایسوسی ایشن کی ٹینس کے فروغ کیلئے خدمات قابل ستائش ہیں٬ ٬ذوالفقاراحمد گھمن کا اختتامی تقریب سے خطاب٬ایک لاکھ کا چیک بھی دیا زیڈ ٹی بی ایل نیشنل جونیئر ٹینس چیمپئن شپ بوائز میں برکت اللہ اور گرلز میں ماہین آفتاب فاتح رہے٬ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب نے انعامات تقسیم کئے
بدھ 26 اکتوبر 2016 19:35
(جاری ہے)
اپنے خطاب میں ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب ذوالفقار احمد گھمن نے مزید کہا کہ٬ ہمارے کھلاڑی بہت باصلاحیت ہیں٬ ہمیں نوجوانوں سے توقعات ہیں کہ اگر وہ ٹینس کے کھیل کی طرف آئیں تو وہ عالمی سطح پر اپنا اور ملک کا نام روشن کرسکتے ہیں۔
پنجاب ٹینس ایسوسی ایشن کو ایک لاکھ روپے کا چیک ابتدا ہے٬ یہ بڑے ایونٹس منعقد کرائے اس کے لئے بھی تعاون کریں گے۔ ایسوسی ایشن کے سیکرٹری رشید ملک کی ٹینس کے فروغ کیلئے خدمات قابل تحسین ہے٬ جن کی وجہ سے نئے کھلاڑی ابھر کر سامنے آرہے ہیں۔ زیڈ ٹی بی ایل نیشنل جونیئر ٹینس چیمپئن شپ بوائز میں برکت اللہ اور گرلز میں ماہین آفتاب نے جیت لی٬انڈر 18 بوائز کے بوائز فائنل میں دلچسپ مقابلے کے بعد برکت اللہ نے یوسف خان کو 6-3, 6-4 سے ہرا دیا۔ گرلز ایونٹ میں ماہین آفتاب نے نور ملک کو 6-0, 6-0 سے ہرا کر چیمپئن کا اعزاز حاصل کیا۔ انڈر 14 فائنل میں محمد شعیب نے حمزہ بن ریان کو 6-2, 6-3 سے ہرایا جبکہ انڈر 12 کے فائنل میں عبدالحنان خان نے فیضان فیاض کو جبکہ انڈر 10 کے فائنل میں حمزہ رمضان نے حامد اسرار کو شکست دے کر چیمپئن کا اعزاز حاصل کیا۔ بوائز انڈر18 ڈبلز مقابلوں میں برکت اللہ اور اسد اللہ نے ثاقب عمر اور یوسف خان کو شکست دی۔ڈی جی سپورٹس پنجاب ذوالفقار احمد گھمن نے اختتامی تقریب میں کامیاب کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔اس موقع پر ایچی سن کالج کے پرنسپل مائیکل السٹر٬زیڈ ٹی بی ایل کے ایم ڈی سپورٹس کرنل(ر) خالد نے بھی خطاب کیا۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کی کٹ کی رونمائی کر دی گئی
-
چیمپئنز ٹرافی 2025ء: بھارتی بورڈ نے ٹیم کا دورہ پاکستان مودی سرکار کی اجازت سے مشروط کردیا
-
بابر اعظم نے زمان خان کو ٹی ٹونٹی سکواڈ سے باہر کرنے پر عجیب و غریب وضاحت دے دی
-
انگلش پریمیئر لیگ کے دلچسپ مقابلے جاری، منگل کو واحد میچ میں کرسٹل پیلس اور مانچسٹر یونائیٹڈ کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی
-
تمام توجہ عالمی کپ ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ جیتنے پر مرکوز ہے، ٹرافی لے کر آئیں گے،بابر اعظم
-
پاکستان کرکٹ ٹیم کی کوچنگ کی ذمے داریاں سنبھالنے سے قبل ہی گیری کرسٹن کو بری خبر سنا دی گئی
-
جو تکلیف دے وہ محبت نہیں ہوتی: ثانیہ مرزا کی معنی خیز انسٹا اسٹوری
-
ارجنٹائن کے لیجنڈری فٹبال کوچ سیسار لوئیس مینوٹی چل بسے
-
رونالڈو نے مدرز ڈے پر اپنی والدہ ماریہ ڈیلورس اور پارٹنر جارجینا روڈریگز کیلئے محبت بھرا پیغام شیئر کر دیا
-
ویسٹ انڈیز کیخلاف یکطرفہ نہیں ہارے، پلیئرز کے حوصلے بلند ہیں: فاطمہ ثنا
-
ذاتی نہیں سب کی مشاورت سے فیصلے ہوئے ہیں،کپتان بابراعظم
-
ہماری توجہ ورلڈکپ جیتنے پر مرکوز ، ٹرافی ہم ہی لائیں گے: بابر اعظم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.