حکومت پنجاب توانائی بحران کے خاتمے اور مستقبل کی ضروریات کو مد نظر رکھتے ہوئے پاور پراجیکٹس کو تیزرفتاری سے مکمل کر رہی ہے ٬ساہیوال میں 1320میگا واٹ کا کول پاور پلانٹ دنیا کی جدید ترین ماحول دوست اور بہترین کار کردگی پر مشتمل سپر کریٹکل ٹیکنالوجی کے تحت تعمیر کیا جارہا ہے٬چوہدری شیر علی خان
جمعرات 27 اکتوبر 2016 16:05
(جاری ہے)
ضرورت اس امر کی ہے کہ پاکستان میں ماحول دوست ایندھن پر مشتمل کم لاگت توانائی منصوبوں کی حوصلہ افزائی کی جائے ۔ حکومت پنجاب وزیر اعلیٰ محمد شہباز شریف کی قیادت میں انہی ضروریات کو مد نظر رکھ کر ٹھوس اقدامات عمل میں لارہی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ ساہیوال کول پاور پلانٹ کا تمام سٹیل سٹرکچر مکمل کیا جا چکا ہے جبکہ ٹربائین ٬ کولنگ ٹاور ٬ چمنی اور واٹر ٹریٹمنٹ سنٹر مقررکردہ مدت سے قبل ہی مکمل کر لیے جائیں گے ۔ چوہدری شیر علی خان نے کہا کہ منصوبے کو ماحول دوست بنانے کے لئے پلانٹ کے گردو نواح میں 30ہزار درخت بھی لگائے جا رہے ہیں جبکہ پلانٹ فنکشنل ہو نے پر نکلنے والی راکھ اور دیگر مواد کو استعمال میں لانے کے لیے بھی بہترین منصوبہ بندی کی گئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ محمد شہباز شریف کی بھر پور کو ششوں کے نتیجے میں نیپرا سے معاہدے کے تحت چینی کمپنی 8.1سینٹ فی یونٹ میں بجلی فراہم کرے گی جو تیل سے پیدا کی جانے والی بجلی سے نسبتاً سستی ہے ۔ چوہدری شیر علی خان نے کہا کہ منصوبے پر کام کی رفتار کو مد نظر رکھتے ہو ئے امید واثق ہے کہ قومی اہمیت کا یہ منصوبہ اپنے مقرر کردہ وقت سے قبل جون 2017ء میں ریکارڈ مدت میں پایہ تکمیل تک پہنچ جائے گا ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پاکستان میں عسکریت پسندوں کے حملے، اپریل میں ستر ہلاکتیں
-
نیا قرض پروگرام، آئی ایم ایف کا پنشن پر ٹیکس اور ادائیگی کی مدت کم کرنے کا مطالبہ
-
تحریک عدم اعتماد کیخلاف رولنگ،قاسم سوری کو عدم حاضری پر تیسری مرتبہ طلبی کا نوٹس
-
عمران خان نے نئی نیب انکوائری میں طلبی کا نوٹس اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا
-
ہم اپنی آئینی حدود کو بخوبی جانتے ہیں، آرمی چیف
-
کینیڈین بینکوں میں جعل سازی کرنیوالے افراد کیخلاف مقدمات درج، بیشتر پاکستانی شامل
-
شہبازشریف کو سب سے زیادہ خطرے اپنے گھر والوں اور ان سے ہے جو لے کر آئے، فواد چوہدری
-
حکومت صوبے میں امن کی بحالی کیلئے سخت اقدامات کر رہی ہے،مراد علی شاہ
-
پاک چین دوستی کو نقصان پہنچانے کیلئے دشمن کوشش کر رہا ہے،محسن نقوی
-
وزیرِاعلیٰ پنجاب سے امریکی سفیر کی ملاقات
-
لاہور ہائیکورٹ کی پنجاب بھر کے ڈپٹی کمشنرز کو پولی تھین بیگز سے متعلق پالیسی بنانے کی ہدایت
-
جب تک سب مل کر نہیں بیٹھیں گے سیاسی عدم استحکام رہے گا،رانا ثناءاللہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.