عوام کی جان و مال کا تحفظ حکومت کی ذمہ داری ہے٬ شہر کو کسی صورت بند نہیں ہونے دیں گے٬ وزیر مملکت برائے کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کی اسلام آباد کی تاجر برادری کو یقین دہانی
دھرنے کے پیغام سے کاروباری سرگرمیوں پر منفی اثرات مرتب ہوئے ہیں٬ اسلام آباد چیمبر آف کامرس
جمعرات 27 اکتوبر 2016 16:52
(جاری ہے)
اس موقع پر اسلام آباد چیمبر کے صدر نے وزیر مملکت ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کو بتایا کہ اسلام آباد کی تاجر برادری میں دھرنے کے حوالہ سے شدید تحفظات پائے جاتے ہیں٬ دھرنے کی کال سے کاروباری عمل پر منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں٬ پی ٹی آئی کی کال کی وجہ سے دیگر شہروں کے کاروباری حضرات نے اسلام آباد کے تاجروں سے کاروبار روک دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ انتھک کوششوں کے بعد ملک کی اقتصادی صورتحال میں استحکام آیا تھا٬ اگر تجارتی سرگرمیاں روکی گئیں تو ہم 10 سال پچھلے چلے جائیں گے۔ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے اسلام آباد چیمبر کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہر کو کسی صورت بند نہیں ہونے دیں گے٬ عوام کی جان و مال کا تحفظ حکومت کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ کاروباری حضرات غیر سیاسی لوگ ہیں٬ سیاست کی وجہ سے ان کا کاروبار متاثر نہیں ہونا چاہئے۔ انہوں نے وفد کو یقین دلایا کہ اسلام آباد کے تاجر برادری کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
حکومت کا کام دعویٰ کرنا نہیں، کام کر کے دکھانا ہے، شاہد خاقان عباسی
-
علی امین گنڈاپور پختونوں کے نام پر دھبہ اور غیرت پر سوالیہ نشان ہے
-
وفاقی وزیرداخلہ کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون وچینی شہریوں کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
-
وزیرخارجہ کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
بانی چئیرمین نے اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دے دی
-
8 فروری کو پِک اینڈ چُوز ہوا لیکن اداروں کے سربراہان ملوث نہیں تھے
-
اگر 9 مئی والوں سے مذاکرات ہوئے تو پھر آئندبڑا سانحہ ہوسکتا ہے
-
چین میں پاکستان کیلئے تیار ہونے والی پہلی ہنگور کلاس آبدوز کا افتتاح
-
غیر قانونی بھرتیاں کیس، پرویزالٰہی کی درخواست ضمانت 2مئی کو سماعت کیلئے مقرر
-
نوجوانوں کیلئے متعین کوٹے پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ،وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا وزیراعظم شہباز شریف کو خط
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.