چین میں فضائی سفر کے دوران سام سنگ گلیکسی نوٹ سیون رکھنے کی ممانعت

جمعرات 27 اکتوبر 2016 19:19

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 اکتوبر2016ء) چین میں فضائی سفر کے دوران سام سنگ گلیکسی نوٹ سیون مسافروں کو اپنے ساتھ رکھنے کی ممانعت کر دی گئی۔ چین کی سیول ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن کی جانب سے جمعرات کو جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ مسافروں سمیت فضائی عملہ کسی بھی صورت فضائی سفر کے لئے اپنے ساتھ نوٹ سیون موبائل نہیں رکھ سکتے ۔

(جاری ہے)

فضائی کمپنیوں اور ایجنسیوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اس اطلاع کے حوالے سے فضائی سفر کرنے والوں کو وقت سے پہلے آگاہ کرے ٬ قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا ۔واضح رہے کہ سام سنگ گلیکسی نوٹ سیون لانچ ہونے کے بعد سے دنیا بھر سے متعدد شکایات موصول ہو رہی ہیں جس میں بنیادی طور پر موبائل کی بیٹری کے پھٹنے سے بھڑکنے والی آگ کو بیان کیا جارہا ہے ۔

متعلقہ عنوان :