بدعنوان عناصر کے لئے کمیونسٹ پارٹی میں چھپنے کی کوئی جگہ نہیں٬کمیونسٹ پارٹی آف چین

جمعرات 27 اکتوبر 2016 19:19

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 اکتوبر2016ء) کمیونسٹ پارٹی آف چین (سی پی سی)نے کہا ہے کہ بدعنوان عناصر کے لئے جماعت میں چھپنے کی کوئی جگہ نہیں ہے سی پی سی کے چار روزہ اجلاس کے بعد جاری ہونے والے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ جماعت کو بدعنوانی سے پاک کرنے کی کاوشوں میں سینئر رہنمائوں کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ اپنے عہدوں کا غلط استعمال کرتے ہوئے دوستوں اور اہل خانہ کے لئے تحائف وصول نہ کریں ۔

(جاری ہے)

سینئر رہنمائوں کے دوستوں اور اہلخانہ کو سرکاری کاموں میں مداخلت کرنے کی بھی ہرگز اجازت نہیں ہے ۔جماعت موثر سیاست کو فروغ دینے اور بدعنوانی کی مخالفت کمیونسٹ پارٹی آف چین کے لئے ہمیشہ سے اہم ہدف رہا ہے ۔پارٹی کے اجلاس میں اس بات پر زوردیا گیا کہ کوئی بھی رہنما کسی بھی طریقے سے بدعنوانی کی اجازت نہ تو دے سکتا ہے اور نہ ہی کر سکتا ہے ۔ اس کے علاوہ کسی بھی سطح کے سینئر رہنما ذاتی مراعات حاصل کرنے کے اہل نہیں ہیں ۔سینئر رہنمائوں کو سوشلسٹ اقدار کے فروغ کی ہدایات کرتے ہوئے ایماندار رہنے کی تلقین کی گئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :