الرقہ کو داعش سے آزاد کرانے کے آپریشن میں حصہ لیں گے٬ سعودی عرب

جمعہ 28 اکتوبر 2016 11:13

الرقہ کو داعش سے آزاد کرانے کے آپریشن میں حصہ لیں گے٬ سعودی عرب

ریاض۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اکتوبر2016ء) سعودی عرب کی وزارت دفاع کے مشیر اور عرب اتحادی فوج کے ترجمان جنرل احمد عسیری نے کہا ہے کہ ان کا ملک شام میں امریکا کی قیادت میں ’داعش‘ کے مرکز الرقہ میں فوجی آپریشن میں حصہ لینے کے لیے تیار ہے۔

(جاری ہے)

العربیہ سے بات کرتے ہوئے جنرل عسیری نے کہا کہ توقع ہے کہ جلد ہی امریکا کی قیادت میں شام کے الرقہ شہر میں داعش کے گڑھ میں فوجی آپریشن شروع کیا جائے گا۔

ضرورت پڑی اور ہم سے مدد مانگی گئی تو سعودی عرب اس آپریشن میں بھرپور حصہ لے سعودی مشیر دفاع کا کہنا ہے کہ ریاض الرقہ میں داعش کے خلاف متوقع فوجی آپریشن میں فضائی حملوں کی حد تک حصہ لینے کے لیے تیار ہے۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ 2014ء میں داعش کے خلاف وجود میں آنے والے عالمی اتحاد کی زیرنگرانی سعودی عرب داعش کے ٹھکانوں پر 201 فضائی حملے کرچکا ہے۔

متعلقہ عنوان :