وزیر اعظم نواز شریف کوہاٹ پہنچ گئے، گیس فراہمی منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا
کوہاٹ میں خواتین کے لیے ویمن کیمپس، کوہاٹ میں اسٹیٹ آف دی آرٹ اسپتال بنانے کا اعلان ، ضلع کونسل کوہاٹ کے لیے تیس کروڑ اور تحصیل کونسل کے لیے دس کروڑ روپے کا اعلان بھی کیا۔ پاکستان تیزی سے ترقی کر رہا ہے ، اپوزیشن کو ڈر ہے کہ اگر ترقی جاری رہی تو ان کی سیاست ختم ہو جائے گی۔ 2018 کے آخر تک بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کر دیا جائے گا ۔ وزیر اعظم نواز شریف کا جلسے سے خطاب
سمیرا فقیرحسین جمعہ 28 اکتوبر 2016 11:43
کوہاٹ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔28 اکتوبر 2016ء) : وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کوہاٹ پہنچ گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق کوہاٹ میں وزیر اعظم میاں محمد نوا زشریف نے یونین کونسلوں کو گیس کی فراہمی کے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔ منصوبے کا سنگ بنیاد رکھنے کے بعد وزیر اعظم نواز شریف قلعہ گراؤنڈ میں جسلہ گاہ پہنچے۔ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ آج کوہاٹ آ کر مجھے دلی خوشی ہو رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ عباس آفریدی کے مسلم لیگ ن میں شمولیت کے بعد میں نے انہیں مبارکباد دی جس کے بعد میں نے ان سے کہا کہ میں چاہتا ہوں کہ کوہاٹ میں کوئی تحفہ لیکر جاؤں۔ ان کا کہنا تھا کہ کوہاٹ کوتبدیل ہونا چاہئیے اور یہاں تبدیلی آئے گی۔ وزیر اعظم نواز شریف نے جلسے سے خطاب میں کہا کہ کوہاٹ میں گیس فراہمی کے منصوبوں پر 3.9 ارب روپے لاگت آئے گی۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یو این جنرل اسمبلی: ہر سال 24 مئی کو یوم مارخور منانے کا فیصلہ
-
ملک میں بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہو گیا
-
اگر ملک چلانا ہے تو پھر نیب کے ادارے کو ختم کرنا پڑے گا
-
مشرقی افریقہ: بارشوں اور سیلاب کے دوران یو این امدادی کارروائیاں جاری
-
ایکسٹینشن بربادی کا راستہ ہے
-
سچ یہ ہے کہ یہ الیکشن تحریک انصاف جیت چکی
-
ملک میں رواں سال کی پہلی ہیٹ ویو کا الرٹ جاری
-
اگر میں نے فارم 47 کی بات کی تو ن لیگ منہ نہیں چھپا سکے گی
-
وزیرخزانہ کی ایف بی آرکو محصولات وصولی کا ہدف حاصل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی ہدایت
-
گندم اور چینی کا بحران پیدا کرنے کی ایک پوری اکانومی ہے
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات
-
سندھ حکومت سٹنٹنگ سمیت ہر قسم کی غذائی قلت کے خاتمے کیلئے اقدامات کر رہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.