سینٹرل کنٹریکٹ میں تنزلی ،احمد شہزاد،عمراکمل دل برداشتہ ہوگئے
جمعہ 28 اکتوبر 2016 12:00
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار28اکتوبر۔2016ء )ٹیسٹ کرکٹرز احمد شہزاد اور عمر اکمل کرکٹ بورڈ کے نئے سینٹرل کنٹریکٹ میں تنزلی پر دل برداشتہ ہو گئے ہیں،دونوں حکام سے تنزلی پر بات کریں گے ۔
(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے ”بگڑے بچوں “ احمد شہزاد اور عمر اکمل کے ستارے گردش میں ہیں،دونوں اعلی پی سی بی حکام اور سلیکشن کمیٹی کے دلوں میں گھر کرنے اور ٹیم میں جگہ بنانے میں ناکام ہیں اور گزشتہ ہفتے پاکستان سپر لیگ 2 کی پلاٹینم کیٹیگری میں منتخب ہوتے ہیں لیکن پی سی بی کے سینٹرل کنٹریکٹ میں ان کی تنزلی کر دی جاتی ہے ۔
احمد شہزادکو بی جبکہ مڈل آرڈر بیٹسمین عمر اکمل کو سی سے ڈی کیٹیگری میں پھینک دیا گیا ہے جس پر دونوں سلیکشن کمیٹی کے رویے سے نالاں ہیں۔دونوں کرکٹرز کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ انکا خیال ہے کہ سلیکشن کمیٹی کے ناروا سلوک سے ان کی تذلیل کی گئی ، ایک طرف ان فٹ مڈل آرڈر بلے باز حارث سہیل کو اپنا آخری میچ 29 مئی 2015 ء کو کھیلنے کے باوجود سی کیٹیگری میں برقرار رکھا ہے تاہم ٹیسٹ کرکٹرز کی تنزلی کر دی گئی ہے ۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
ٹی ٹونٹی ورلڈکپ سکواڈ کے ممکنہ کھلاڑی کل امریکی ویزے کیلئے اپلائی کریںگے
-
محسن نقوی نے قومی کرکٹ ٹیم میں اتحاد کے مسائل کا اعتراف کرلیا
-
بابر اعظم کو کب تک قومی ٹیم کا کپتان بنایا گیا ہے؟ چیئرمین پی سی بی بول پڑے
-
بابر اعظم مشترکہ طور پر کامیاب ترین ٹی ٹونٹی کپتان بن گئے
-
قومی کرکٹ ٹیم کے نئے کوچز نے اپنی حکمت عملی شیئر کردی
-
احسان اللہ کے علاج میں غفلت، چیئرمین پی سی بی کا ذمہ دار افراد کیخلاف ایکشن کا اعلان
-
بابر اعظم نے ٹی 20 میں زیادہ میچز میں کپتانی کرنے کا آسٹریلیا کے سابق کپتان ایرون فنچ کا ریکارڈ برابر کر دیا
-
جو 19 سال تک نہ ہوا، وہ آج ہو گیا
-
کیویز کو شکست، پاکستان سیریز میں شکست سے بال بال بچ گیا
-
شاہین آفریدی نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں منفرد کارنامہ انجام دے دیا
-
کپتان بابر اعظم کی اچھی اننگ کے باوجود دیگر بلے باز متاثر کن بلے بازی کرنے میں ناکام
-
بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ چوکے لگانے والے بلے باز بن گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.