ْویرات کوہلی کو ون ڈے کرکٹ میں سٹیووا کے زیادہ رنز کا ریکارڈ توڑنے کیلئے مزید 65 رنز درکار

جمعہ 28 اکتوبر 2016 16:43

ْویرات کوہلی کو ون ڈے کرکٹ میں سٹیووا کے زیادہ رنز کا ریکارڈ توڑنے کیلئے ..

ویشاکا پٹنم ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اکتوبر2016ء) سٹار بھارتی بلے باز ویرات کوہلی کو ون ڈے کرکٹ میں سابق آسٹریلین بلے باز سٹیووا کے زیادہ رنز کا ریکارڈ توڑنے کیلئے مزید 65 رنز درکار ہیں٬ توقع ہے کہ کوہلی نیوزی لینڈ کے خلاف آخری ون ڈے میں یہ اعزاز حاصل کر لیں گے٬ اگر کوہلی سٹیووا کا ریکارڈ توڑنے میں کامیاب رہے تو وہ ایک روزہ کرکٹ کی تاریخ میں زیادہ رنز بنانے والے بلے بازوں کی فہرست میں 30ویں نمبر پر آ جائیں گے٬ ایک روزہ کرکٹ کی تاریخ میں زیادہ رنز بنانے کا عالمی اعزاز سچن ٹنڈولکر کو حاصل ہے جنہوں نے 18426 رنز بنا رکھے ہیں۔

(جاری ہے)

سٹیووا نے 325 میچز کھیل کر 7569 رنز بنائے تھے جس میں ان کی تین سنچریاں اور 45 نصف سنچریاں شامل تھیں جبکہ کوہلی نے اب تک 175 میچز میں 7505 رنز بنا رکھے ہیں جس میں ان کی 26 شاندار سنچریاں اور 37 نصف سنچریاں شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :