چین نے اپنا خطرناک ترین ایٹمی ہتھیار عوام کے سامنے نمائش کیلئے پیش کردیا
چین عوام کو ایٹمی آبدوز دکھانے والا دنیا کا پہلا ملک بن گیا ٬ترجمان چینی وزارت دفاع کا بیان
ہفتہ 29 اکتوبر 2016 14:13
بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اکتوبر2016ء) چین نے اپنا خطرناک ترین ایٹمی ہتھیار عوام کے سامنے نمائش کیلئے رکھ دیا٬غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق گزشتہ روز چین اپنی ایک ایٹمی آبدوز منظرعام پر لے آیا ہے جس کے بعد وہ عوام کو ایٹمی آبدوز دکھانے والا دنیا کا پہلا ملک بن گیا ہے۔چینی حکومت نے یہ اقدام اپنی بڑھتی ہوئی بحری طاقت پر اعتماد کا اظہار کرنے کے لیے اٹھایا ہے۔
اس کے علاوہ اس کا مقصد چین کی حکمران جماعت کمیونسٹ پارٹی کی کانگریس سے قبل صدر شی جن پنگ کا طاقتور تشخص بھی سامنے لانا ہے۔آئندہ برس ہونے والی یہ کانگریس انتہائی اہم فیصلے کرے گی جس میں شی جن پنگ کی صدارت کے دوسرے دور کا فیصلہ بھی شامل ہوگا۔رپورٹ کے مطابق چین نے گزشتہ روز ملکی سطح پر تیار ہونے والے ایئرکرافٹ کیریئر کی تکمیل کا بھی اعلان کیا ہے اور کہا ہے کہ کیریئر تیاری کے آخری مرحلے میں ہے اور جلد آپریشنل ہوجائے گا۔(جاری ہے)
مزید بین الاقوامی خبریں
-
بنگلادیش کو تاریخ کے شدید ترین ہیٹ ویو کا سامنا
-
طیارے کے ٹوائلٹ میں لڑکی کی ویڈیو بنانے پرفلائٹ اٹینڈنٹ برطرف
-
امریکہ میں الٹی چلنے والی گاڑی سوشل میڈیا پر وائرل
-
امریکا میں شرح پیدائش کم ترین سطح پرآگئی
-
تصویر کو شاعری میں بدلنے والا کیمرا ایجاد کرلیا گیا
-
بھارت،اسپتال میں بچے کی پیدائش کا بڑا بل، ماں نے بچہ فروخت کردیا
-
جاپان کے جزائر بونین میں 6.9 شدت کا زلزلہ
-
سید ندیم رضا سرور کو آسڑیلیا میں لانگ ٹائم سروس ایوارڈ دیا گیا
-
60 سالہ خاتون نے مس بیوٹی کوئین کا خطاب جیت لیا
-
غزہ میں 37 ملین ٹن ملبے کا اندازہ، صفائی میں 14 سال لگیں گے، اقوام متحدہ
-
بھارت ، خاتون کی ناک کی کیل کا پیچ ڈھیلا ہوکرپھیپھڑے میں چلا گیا
-
جنگ بندی تجاویز پر اسرائیلی ردعمل موصول ہوا ہے،حماس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.