محکمہ زراعت کی بہتر اور زیادہ پیداوار کیلئے کاشتکاروں کو مختلف علاقوں کے لئے گندم کی ترقی دادہ اقسام بوائی کی ہدایت
ہفتہ 29 اکتوبر 2016 14:22
(جاری ہے)
آس 2011پنجاب کے تمام جنوبی اضلاع کے لیے موزوں قسم ہے جس کا وقت کاشت 10 نومبر تا15دسمبر تک ہے ۔انہوںنے کہاکہ این اے آر سی 2011پنجاب کے تمام آبپاش علاقوں کے لیے موزوں قسم ہے جس کا وقت کاشت یکم نومبر تا15نومبر تک ہے ۔
گلیکسی 2013پنجاب کے تمام آبپاش علاقوں کے لیے موزوں قسم ہے جس کا وقت کاشت یکم نومبر تا30نومبر تک ہے ۔انہی ا قسام کو سفارش کردہ وقت کے مطابق کاشت کریں۔نیز بیج کے اگائو کی شرح85 فیصد سے کم نہ ہو بصورت دیگر شرح بیج میں مناسب اضافہ کر لینا چاہئے۔ گندم کی فصل سے بہتر پیداوار لینے کیلئے اسکی کاشت کا موزوں ترین وقت یکم نومبرتا20نومبرہے۔ محکمہ زراعت(توسیع اور اڈاپٹیو ریسرچ )کی تحقیق کے مطابق 20نومبر کے بعد کاشت کی گئی فصل میں ہر روز تقریباًً ایک فیصد کے حساب سی(15تا20کلوگرام فی ایکڑ) پیداوار میں کمی آنا شروع ہوجاتی ہے۔ ہماری فصل تقریباًً جنوری کے شروع تک کاشت ہوتی رہتی ہے جس سے پیداوار میں% 50 تک کمی واقع ہوجاتی ہے۔ اس لئے کاشت کاروں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ پوری کوشش کرکے گندم کو20 نومبر تک کاشت کریں اور شرح بیج 50 کلوگرام فی ایکڑ رکھیں۔ اگر پچھیتی کاشت کو ایک ہفتہ پہلے کرلیا جائے تو پیداوار میں کافی اضافہ کیا جاسکتا ہے جو کاشت کاراور ملک دونوںکے لئے فائدہ مند ہے۔ 21 نومبر تا 15 دسمبر تک کاشت کی صورت میں شرح بیج 60 کلوگرام فی ایکڑ استعمال کریں۔پچھیتی کاشتہ گندم کے لئے شرح بیج میں اضافہ اس لئے ضروری ہے کہ درجہ حرارت میں کمی کی وجہ سے بیج کے اگائو میں تا خیر ہو جاتی ہے ٬پودا شگوفے کم بناتاہے اور سٹے چھوٹے رہ جاتے ہیںجبکہ پیداوارمیں بنیادی شاخوں کا حصہ زیادہ ہوتا ہے۔ لہٰذا بیج کی مقدار ایک حد تک بڑھانے سے بنیادی شاخوں میں اضافہ ہو گا جو پیداوار میں اضافے کا سبب بنے گا۔ مزید براں شرح بیج میں مذکورہ اضافہ جڑی بوٹیوں کے کنٹرول کے لئے بھی معاون ثابت ہوگا کیونکہ گندم کے پودے زیادہ ہونے کی وجہ سے جڑی بوٹیوں کو پھلنے پھولنے کا موقعہ نہیں ملے گا۔انہوںنے کہاکہداب کا طریقہ اگیتی اور درمیانی کاشت میں باآسانی اختیارکیا جا سکتا ہے لیکن پچھیتی کاشت میں وقت کی کمی کی وجہ سے یہ طریقہ نہیں اپنایا جا سکتا۔گندم کی کاشت کے لیے آخری تیاری کے سلسلے میں بھاری اور میرا زمین میں دو بار ہل چلائیں اور سہاگہ دیں٬ اگر زمین ہلکی اور ریتلی ہو تو صرف ایک بار ہل چلانا اور اس کے بعد سہاگہ دینا کافی رہتا ہے۔مزید تجارتی خبریں
-
سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان
-
پاکستان اسٹاک مارکیٹ ملکی تاریخ میں پہلی بار73ہزار پوائنٹس کی حد عبور کرنے کے بعد مندی کا شکار ہو گئی اور انڈیکس 72ہزار پوائنٹس کی سطح سے نیچے گر گیا جبکہ 100انڈیکس میں 1ہزار پوائنٹس سے زاید کی کمی دیکھنے ..
-
انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر گھٹ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر مہنگا
-
زری پالیسی کمیٹی کا پالیسی ریٹ 22 فیصد پربرقراررکھنے کا فیصلہ
-
غیر ملکی سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری کیلئے سازگار ماحول میسر ہے، صوبائی وزیر چوہدری شافع حسین کی آسٹریا کی سفیر سے گفتگو
-
عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں معمولی کمی
-
ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں ایک ہفتے کے دوران استحکام رہا
-
برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو اضافہ
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا
-
انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی پونڈ بھی مہنگا ہو گیا
-
ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا
-
کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.