زراعت کوپاکستان کے معاشی٬ معاشرتی اور سماجی ڈھانچے میں اہم مقام حاصل
زرعی ملک ہونے کے باوجود ملکی ضروریات کا 82 فیصد خوردنی تیل درآمد کرتا ہے ٬ہر سال 200 ارب سے زائد روپے کا قیمتی زرمبادلہ خرچ ہوتا ہے وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر 2ارب 79کروڑ روپے سے پوٹھوار خطہ کو زیتون کی وادی بنانے کے 5سالہ پروگرام کے تحت کاشتکاروں کو زیتون کے 20لاکھ سے زائد پودوں کی مفت فراہمی شروع ہوگئی ہے
ہفتہ 29 اکتوبر 2016 16:15
(جاری ہے)
پوٹھوار کے اضلاع چکوال ٬ جہلم ٬ اٹک اور راولپنڈی کے علاوہ خوشاب میں 15ہزار سے زائد ایکڑ رقبہ پر زیتون کے پودے لگائے جارہے ہیں۔
زیتون کے پودوں کی داغ بیل اور آبپاشی کے وسائل کی تیاری کے منصوبوں کے لئے 70 اور ڈرپ اریگیشن سسٹم کی تنصیب کے لئے 60فیصد سبسڈی فراہم کی جارہی ہے۔ پوٹھوار خطہ میں زیتون کے علاوہ انگور اور آڑو کی نئی اقسام متعارف کروانے پر زرعی سائنسدان مبارک باد کے مستحق ہیں۔ پوٹھوار ریجن کی غیر ہموار زمینوں پر کاشتہ فصلوں کے علاوہ ان پھلدار پودوں کی بروقت آبپاشی کے لئے ڈرپ اور سپرنکلر نظام آبپاشی نہایت موزوں ہیں۔ ڈرپ و سپرنکلر طریقہ آبپاشی سے پانی کی 50 فیصد٬ فصلوں کی پیداوار میں 20 سی30 فیصد اضافہ اور کاشتکاروں کے فی ایکڑ پیداواری اخراجات میں 30 سے 35 فیصد بچت ممکن ہے۔خطہ پوٹھوار میںزراعت کی ترقی اور کاشتکاروں کی خوشحالی کے لئے پنجاب حکومت کی طرف سے موجودہ مالی سال کے دوران شروع کیے گئے دیگر زرعی منصوبوں پر بھی کام جاری ہے۔ پنجاب کے بارانی اضلاع کے کاشتکاروں میں گائوں کی سطح پر کنگی کی بیماری سے محفوظ گندم کی ترقی دادہ اقسام کا مفت بیج تقسیم کیا گیا ہے ۔ مشینی کاشت کے فروغ کے پروگرام کے تحت ربیع ڈرل٬ روٹاویٹر اور گرائونڈ نٹ جیسے جدید زرعی آلات 50 فیصدسبسڈی پر فراہم کیے جا رہے ہیں۔ اس خطہ میں جدید توسیعی خدمات کی فراہمی کے لئے آئندہ پانچ سالوں میں خطیر رقم خرچ کی جائے گی۔ خطہ پوٹھوارمیں زیتون٬ انگور اور آڑو کی نرسریوں کے قیام ٬ پودوںکی ترسیل٬ باغات کی داغ بیل٬ کانٹ چھانٹ اور پھل کی چنائی جیسے زرعی عوامل کی انجام دہی کے لئے یہاں کی دیہی آبادی کے لئے روزگار کے کثیر مواقع پیدا ہوں گے۔ ان پودوں کی منافع بخش کاشت اور ان سے حاصل ہونے والی پیداوار سے معیاری مصنوعات کی تیاری کے لئے گھریلوں صنعتوں کو بھی فروغ حاصل ہوگا۔ان حکومتی اقدامات اور ترجیحی بنیادوںپر شروع کئے گئے منصوبوں کی تکمیل سے بارانی علاقوں کی بنجر اور کم زرخیز زمینوں پر زیتون کے علاوہ انگور اور آڑو کی کاشت کو فروغ حاصل ہوگا۔ کاشتکاروں کی آمدن میں اضافہ کے علاوہ خوردنی تیل کی ملکی ضروریات کو پورا کرنے میں مدد ملے گی اور ہر سال خوردنی تیل کی درآمد پر خرچ ہونے والے قیمتی زر مبادلہ کی بچت ہوگی۔مزید تجارتی خبریں
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا
-
انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی پونڈ بھی مہنگا ہو گیا
-
ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا
-
کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن
-
سونے کے نرخ 600 روپے فی تولہ کمی سے 244,400 روپے ہو گئے، آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن
-
ایس ای سی پی کا پہلے اسٹڈی نا ئوپے لیٹرڈیجیٹل پلیٹ فارم کے لائسنس کااجرا
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
روٹی زائد قیمت پر فروخت کرنے والوں کیخلاف کریک ڈائون جاری، 115 افراد گرفتار
-
ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا
-
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس 29اپریل کو ہوگا
-
بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.