عدالتوں کے فیصلے نہ ماننے والے احتجاج اورانتشار کی سیاست کے ذریعے عوام کے مینڈیٹ کی بھی توہین کررہے ہیں٬ مقبول احمد خان
پاناماکیس کی سپریم کورٹ میں سماعت شروع ہونے کے بعد اسلام آباد بند کرنے کا کوئی جواز نہیں٬ جنرل سیکرٹری ایم ایس ایف پنجاب
ہفتہ 29 اکتوبر 2016 16:36
(جاری ہے)
عوام جانتے ہیں کہ دھرنے والے نیازی صاحب٬ ملک کی ترقی اور خوشحالی کا دھڑن تختہ چاہتے ہیں ۔
پاکستان کے باشعور عوام ان شکست خوردہ عناصر کی منفی سیاست سے بیزار ہوچکے ہیں ۔مقبول احمد خان نے کہا کہ ملک کے امن کو تباہ اوروطن عزیز کو عدم استحکام سے دوچار کرنے والوں کی سازش ناکام ہوگی۔عوام ان عناصر کی منفی سوچ اورملک کے امن کو خراب کرنے کی سازش سے پوری طرح آگاہ ہوچکے ہیں ۔سرمایہ کاری اورترقی کے تیزرفتار عمل میں رکاوٹیں کھڑی کرنے والے ملک و قوم کے دشمن ہیں ۔دھرنے اورانتشار پھیلانے والوں کوپاکستان کی مضبو ط ہوتی ہوئی معیشت ہضم نہیں ہورہی ۔انہوںنے کہا کہ عدالتوں کے فیصلے نہ ماننے والے احتجاج اورانتشار کی سیاست کے ذریعے عوام کے مینڈیٹ کی بھی توہین کررہے ہیں ۔اسلام آباد بند کرنا درحقیقت پاکستان کے غریب عوام میں خوشحالی کے دروازے بند کرنا ہے ۔عوام کے مسترد شدہ عناصر دھرنوں کے ذریعے عوام سے اپنی شکست کا بدلہ لینا چاہتے ہیں۔انہوںنے کہاکہ شہروں کو بند کرنے سے پاکستان کی معیشت کواربوں روپے کانقصان ہوتاہے ۔اسلام آباد بندکرنا دراصل عوام کامعاشی قتل ہے۔مقبول احمد خان نے کہا کہ سی پیک پاکستان کی ترقی اورخوشحالی کاضامن ہے ۔چائنہ پاکستان اکنامک کوریڈورپاکستان کے روشن مستقبل کی نوید ہے ۔انہوںنے کہا کہ سی پیک کے تحت لگنے والے بجلی کے منصوبوں سے اندھیرے دورہوں گے٬دھرنے والوں کو یہ کسی صورت گوارہ نہیں۔دھرنا گروپ چاہتا ہے کہ ملک و قوم ا سی طرح اندھیروں میںبھٹکتے رہیں ۔ دھرنے اوراحتجاج کرنے والا گروپ سی پیک کو بند کرانے کے درپے ہے ۔دھرنا گروپ کے لیڈر نے جھوٹ٬الزام تراشی٬دروغ گوئی اورگالم گلوچ کے ریکارڈ بنائے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ معاشی ترقی کے عمل کو دھرنوں کے ذریعے نقصان پہنچانے کا عزائم رکھنے والے غریب کے منہ سے نوالہ چھننا چاہتے ہیں ۔پاکستان کے باشعور عوام ملک کی ترقی کے مخالفین کے منفی عزائم کے سامنے سیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑے ہوں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
احسان اللّٰہ، ارشد اقبال، ذیشان ضمیر، شوال ذوالفقار کی رپورٹ مل گئی ہیں، محسن نقوی
-
ایف آئی اے کی کارروائی، آن لائن جعلی ادویات کی فروخت میں ملوث ڈاکٹر سمیت 2 ملزمان گرفتار
-
اپریل میں مہنگائی کی شرح 17.34 فیصد ریکارڈ
-
چنیوٹ،وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کا ویژن ڈرگ فری پنجاب
-
وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی مقدمات تفصیل کے لئے دائر درخواست پر سماعت
-
لاہورہائیکورٹ، فواد چوہدری کے مقدمات میں دلائل پیش کرنے کی مہلت ،سماعت ملتوی
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز اور نواز شریف کی حافظ آباد آمد، سائرہ افضل تارڑ سے والد کی وفات پر اظہار تعزیت، فاتحہ خوانی
-
صوبائی وزیرصحت خواجہ سلمان رفیق کا صادق عباسی ہسپتال بہاولپورکا دورہ،ری ویمپنگ کے منصوبوں کا جائزہ لیا
-
لاہور ہائیکورٹ، چودھری پرویز الہٰی کی ضمانت درخواست جسٹس سلطان تنویر احمد کی عدالت میں ٹرانسفر کرنے کے لئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
سابق ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری کو عدم حاضری پر تیسری مرتبہ طلبی کا نوٹس جاری، کیس کی سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی
-
گورنرسندھ کا وفاقی وزیرداخلہ و چیئرمین پی سی بی کے ہمراہ آئی ٹی مارکی کا دورہ
-
رفاہی پلاٹوں پر تجارتی سرگرمیاں خصوصاً کمرشل ادارے چلانا الاٹمنٹ کی بنیادی شرائط کی خلاف ورزی ہے، سید شجاعت حسین
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.