امریکا کی استنبول قونصلیٹ کے اپنے سفارتکاروں کے اہل خانہ کو ترکی سے نکلنے کی ہدایت
اتوار 30 اکتوبر 2016 14:40
استنبول۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اکتوبر2016ء) امریکا نے استنبول میں اپنے قونصل خانے کے اہل کاروں کے اہل خانہ کو فوری طور پر ترکی سے کوچ کر جانے کی ہدایات جاری کی ہیں۔ اتوار کو ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ انتباہی اقدام ان "شدت پسند گروپوں" کے سبب کیا گیا ہے جو امریکی شہریوں کو نشانہ بنانے کے لیے کوشاں ہیں۔
(جاری ہے)
ایک ہفتے کے دوران امریکی وزارت خارجہ کی جانب سے یہ دوسرا انتباہ ہے جو اس نے ترکی میں امریکی شہریوں کے لیے جاری کیا ہے اور یہ "دہشت گرد جماعتوں کے بڑھتے ہوئے خطری" کے حوالے سے امریکا کے اندیشوں کی عکاسی کرتا ہے۔
گزشتہ پیر کو امریکی وزارت خارجہ نے اپنے شہریوں کے لیے ہدایت جاری کی تھی کہ وہ "موجودہ حالات کے پیش نظر" ترکی کا سفر کرنے سے پہلے اچھی طرح سوچ لیں۔امریکی سفارت خانے کی جانب سے جاری ہونے والے دونوں انتباہات میں کہا گیا ہے کہ "امریکی اور غیرملکی سیاح واضح طور پر ترکی میں موجود بین الاقوامی اور مقامی دہشت گرد تنظیموں کا ہدف ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
بنگلادیش کو تاریخ کے شدید ترین ہیٹ ویو کا سامنا
-
طیارے کے ٹوائلٹ میں لڑکی کی ویڈیو بنانے پرفلائٹ اٹینڈنٹ برطرف
-
امریکہ میں الٹی چلنے والی گاڑی سوشل میڈیا پر وائرل
-
امریکا میں شرح پیدائش کم ترین سطح پرآگئی
-
تصویر کو شاعری میں بدلنے والا کیمرا ایجاد کرلیا گیا
-
بھارت،اسپتال میں بچے کی پیدائش کا بڑا بل، ماں نے بچہ فروخت کردیا
-
جاپان کے جزائر بونین میں 6.9 شدت کا زلزلہ
-
سید ندیم رضا سرور کو آسڑیلیا میں لانگ ٹائم سروس ایوارڈ دیا گیا
-
60 سالہ خاتون نے مس بیوٹی کوئین کا خطاب جیت لیا
-
غزہ میں 37 ملین ٹن ملبے کا اندازہ، صفائی میں 14 سال لگیں گے، اقوام متحدہ
-
بھارت ، خاتون کی ناک کی کیل کا پیچ ڈھیلا ہوکرپھیپھڑے میں چلا گیا
-
جنگ بندی تجاویز پر اسرائیلی ردعمل موصول ہوا ہے،حماس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.