بلاول کا اپنی ماں کو کھونا ناقابل تلافی نقصان ہے٬مریم نواز کا ٹویٹ

اتوار 30 اکتوبر 2016 23:20

بلاول کا اپنی ماں کو کھونا ناقابل تلافی نقصان ہے٬مریم نواز کا ٹویٹ

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 30 اکتوبر2016ء) وزیر اعظم محمد نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ بلاول کا اپنی ماں کو کھونا ناقابل تلافی نقصان ہے۔

(جاری ہے)

اتوار کو انہوں نے سوشل میڈیا کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین کا اپنی ماں بے نظیر بھٹو کو کھونا ناقابل تلافی نقصان ہے ۔ اپنے پیغام میں مریم نواز نے شہید بی بی کے لئے دعا کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ ان کو جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے ۔ (م د )

متعلقہ عنوان :