پسرور٬انٹر میڈیٹ پارٹ ٹو کے ہونے والے سپلمنٹری کے امتحانات

بورڈ سے متعلقہ کوئی کام ہو تو اس نمبر پر رابطہ کرلیں گورنمنٹ ڈگری کالج برائے خواتین میں گوجرانوالہ بورڈ سے نگرانی کے لیے آنے والا نمائندہ طالبات کو آپنا موبائل نمبر دینے لگا

پیر 31 اکتوبر 2016 18:33

پسرور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 31 اکتوبر2016ء) انٹر میڈیٹ پارٹ ٹو کے ہونے والے سپلمنٹری کے امتحانات میں گورنمنٹ ڈگری کالج برائے خواتین پسرور میں گوجرانوالہ بورڈ سے نگرانی کے لیے آنے والا نمائندہ بورڈ کا کام کروانے کے لیے امتحاندینے آنے والی لڑکیوں کو آپنا موبائل نمبر دینے لگا اگر بورڈ سے متلقہ کوئی کام ہو تو اس نمبر پر رابط کر لیں وقاعات کے مطابق گورنمنٹ ڈگری کالج برائے خواتین پسرور میں انٹر میڈیٹ پارٹ ٹو ایف ۔

ایس ۔

(جاری ہے)

سی سپلمنیٹری کا امتحان دینے آنے والی طلبہ نے اپنے والدین کو گھر وں میں جا کر بتایا کہ جب ہم کالج میں پیپر حل کر رہیں تھیں تو اس وقت گوجرانوالہ بورڈ سے نگرانی کے لیے آنے والا نمائندہ اسد الرحمان نے کمرے میں آ کر بچیوں کو آپنا موبائل نمبر دے دیا اور کہا کہ آپ کو بورڈ سے مطلقہ کوئی کام ہو تو آپ اس نمبر پر مجھ سے ہر وقت رابط کر سکتیں ہیں آپ کا بورڈ سے مطلقہ ہر قسم کا کام ہو جائے گا اس سلسلہ میں جب بورڈ کے نمائندہ اسد الرحمان سے ان کے دئیے ہوئے نمبر پر اس کا موقف جاننے کے لیئے ان سے رابط کیا تو اس نے کہا کہ نہ تو میں بورڈ کا نمائندہ ہوں اور نہ ہی یہ میرا نمبر ہے اور جب اس کے دئیے ہوئے نمبر سے اس کا ڈیٹا نکلوایا تو یہ نمبر واقع بورڈ کے نمائندہ اسد الرحمان کے استعمال میں تھا بچیوں کو اپنا نمبر دینے پر بچیوں کے والدین میں تشویش کی لہر ڈور گئی ہے کہ بورڈ کے نمائندہ نے ہماری بچیوں کو آپنا موبائل نمبر کیوں دیا ہے اس پر بچیوں کے والدین نے چیر مین گوجرانوالہ بورڈ سے بورڈ کے نگران اسد الرحمان کی اس حرکت پر فوری انکوئیری کرانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر وہ واقع اس میں ملوث پایا گیا تو اس کے خلاف فوری قانونی کاروائی کی جائے

متعلقہ عنوان :