علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے اگلے دو سال کیلئے اے اے او یو کی ایگزیکٹیو ممبرشپ دوبارہ حاصل کرلی

پیر 31 اکتوبر 2016 19:08

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 اکتوبر2016ء) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے منیلا میں منعقدہ ایشین ایسوسی ایشن آف اوپن یونیورسٹیز)اے اے او یو( کی سالانہ کانفرنس میں اگلے دو سال کیلئے اے اے او یو کی ایگزیکٹیو ممبرشپ دوبارہ حاصل کرلی ہے۔ بورڈ نے فاصلاتی نظام تعلیم کے ذریعہ معیاری تعلیم کے فروغ میں علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کی تعلیمی خدمات کو شاندار الفاظ میں سراہا۔

(جاری ہے)

بورڈ نے اوپن یونیورسٹیز کی ایسوسی ایشن کو ایشیاء ریجن میں متحرک اور مضبوط بنانے کے لئے اوپن یونیورسٹی کے وائس چانسلر٬ْ پروفیسر ڈاکٹر شاہد صدیقی کی ذاتی دلچسپی اور معاونت پر ان کا شکریہ بھی ادا کیا۔ منیلا کانفرنس میںفاصلاتی نظام تعلیم کے مختلف انداز اور وسائل ٬ْ آن لائن کورسسز پر تفصیلی بحث مباحثے ہوئے۔ کانفرنس میں پاکستان کی نمائندگی اوپن یونیورسٹی کے سینئر آفیسر ٬ْ ڈاکٹر زاہد مجید نے کی۔ انہوں نے یونیورسٹی کی مجموعی ترقی کے لئے وائس چانسلر ٬ْ پروفیسر ڈاکٹر شاہد صدیقی کے زیر قیادت دو سال کے دوران کئے گئے اقدامات پر شرکاء کانفرنس کو تفصیلی بریفنگ دی۔

متعلقہ عنوان :