بہائوالدین زکریا یونیورسٹی ملتان کے فاصلاتی تعلیم کے پروگرام میں مبینہ طور پر کروڑوں روپے کی کرپشن کرنیوالے ڈاکٹر اسحاق فانی کی درخواست ضمانت مسترد

پیر 31 اکتوبر 2016 20:49

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 اکتوبر2016ء) لاہور ہائیکورٹ نے بہائوالدین زکریا یونیورسٹی ملتان کے فاصلاتی تعلیم کے پروگرام میں مبینہ طور پر کروڑوں روپے کی کرپشن کرنے والے ڈاکٹر اسحاق فانی کی درخواست ضمانت مسترد کرتے ہوئے درخواست گزار کو لاہور ہائی کورٹ ملتان بنچ سے رجوع کرنے کا حکم دے دیا۔گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس مرزا وقاص رئوف کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی ۔

درخواست گزار ڈائریکٹر فاصلاتی تعلیم بی زیڈ یو ڈاکٹر اسحاق فانی کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ درخواست گزار کے خلاف فاصلاتی تعلیم میں کتابوں کی کی خرید٬ فنڈز میں خردبین٬ آمدن سے زائد اثاثے اور غیر قانونی تقرریوں الزام ہے جس پر نیب نے انکی کی گرفتاری کا فیصلہ کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر اسحاق فانی کسی قسم کی مالی بے ضابطگی میں ملوث نہیں۔ لہٰذامعزز عدالت سے استدعاہے کہ درخواست ضمانت منظور کی جائے۔

دوران سماعت سرکاری وکیل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ ڈاکٹر اسحاق فانی نے اپنے عہدے کا ناجائز فائدہ اٹھاتے ہوئے کرپشن کی۔ جس پر عدالت نے بہائوالدین زکریا یونیورسٹی ملتان کے فاصلاتی تعلیم کے پروگرام میں مبینہ طور پر کروڑوں روپے کی کرپشن کرنے والے ڈاکٹر اسحاق فانی کی درخواست ضمانت مسترد کرتے ہوئے درخواست گزار کو لاہور ہائیکورٹ ملتان بنچ سے رجوع کرنے کا حکم دے دیا۔

متعلقہ عنوان :