نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس نے اسلام آباد-لاہور موٹروے پر بروقت کارروائی کرتے ہوئے فیصل آباد سے چوری کی گئی کار برآمد کرلی

پیر 31 اکتوبر 2016 22:57

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 اکتوبر2016ء) نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس نے اسلام آباد-لاہور موٹروی(M-2) پر بروقت کاروائی کرتے ہوئے فیصل آباد سے چوری کی گئی کار برآمد کرلی۔ تفصیلات کے مطابق موٹروے پولیس کو اطلاع ملی کہ ایک Vitzکار نمبر ASF-802فیصل آباد سے چوری کی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

لہذا موٹروے پولیس مذکورہ کار کی برآمد گی میں مدد کرے ٬ یہ اطلا ع ملتے ہی موٹروے پولیس نے اپنی تمام پیٹرولنگ گاڑیوں کو الرٹ کر دیا ٬انتہائی سخت چیکنگ کے باعث نامعلوم ملزمان کار کو موٹروے (M-2) پر کلر کہار کے علاقے میں چھوڑ کر فرار ہوگئے۔

موٹروے پولیس کے افسران SPOتصدق حسین اورPO صفدر عباسی نے کار کو اپنے قبضے میں لے کر تلاشی تو رجسٹریشن بک برآمد ہوئی ٬ بعدازاں موٹروے پولیس نے برآمد شدہ کار کو برائے مزید قانونی کارروائی لوکل پولیس تھانہ للِہ کے حوالے کر دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :