پاکستان عوامی تحریک کا پی ٹی آئی کےجلسے میں شرکت نہ کرنے کا اعلان

muhammad ali محمد علی منگل 1 نومبر 2016 21:47

پاکستان عوامی تحریک کا پی ٹی آئی کےجلسے میں شرکت نہ کرنے کا اعلان

لاہور (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔یکم نومبر2016ء) پاکستان عوامی تحریک نے پی ٹی آئی کےجلسے میں شرکت نہ کرنے کا اعلان کیا ہے. تفصیلات کے مطابق اسلام آباد لاک ڈاون کا فیصلہ واپس لینے پر پاکستان عوامی تحریک کی جانب سے شدید تحفظات کا اظہار کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر طاہر القادری کا کہنا ہے کہ عمران خان نے سارے فیصلے خود کیے انہیں اعتماد میں نہیں لیا۔ اسی لیے کل اسلام آباد میں ہونے والے تحریک انصاف کے جلسے میں شرکت نہیں کریں گے۔