ملک میں جمہوری احتساب کا وقت آگیا

جمہوریت بہترین انتقام ہے٬نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد میں ناکامی پرچوہدری نثارمستعفی ہوں٬ وزیراعظم کوپیپلزپارٹی کی4مطالبات منظورکرنے ہوں گے پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری کا ٹوئٹر پیغام

منگل 1 نومبر 2016 23:27

ملک میں جمہوری احتساب کا وقت آگیا

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 01 نومبر2016ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ملک میں جمہوری احتساب کا وقت آگیا ٬جمہوریت بہترین انتقام ہے٬نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد میں ناکامی پرچوہدری نثارمستعفی ہوں٬ وزیراعظم کوپیپلزپارٹی کی4مطالبات منظورکرنے ہوں گے۔

(جاری ہے)

منگل کو اپنے ٹوئٹر پیغام میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ جمہوری کارکنوں کومبارکباد٬جمہوریت کی جیت پیپلزپارٹی کی جیت ہے٬ پاکستان کی تمام سیاسی جماعتوں کیکارکنان کومبارکبادپیش کرتاہوں٬ وزیراعظم نوازشریف کو ہمارے 4مطالبات ماننے ہوں گے۔