وزیراعلیٰ پنجاب کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس٬ تاریخی کسان پیکیج کے تحت مختلف اقدامات پر پیشرفت کا تفصیلی جائزہ
بلاسود قرضوں کی فراہمی کے انقلابی پروگرام سی5 لاکھ سے زائد کاشتکار مستفید ہونگے٬مارک اپ حکومت پنجاب برداشت کریگی تمام کاشتکاروں کی الیکٹرانک رجسٹریشن کرنیکا فیصلہ ٬کاشتکاروں کو آلات اور مشینری کی فراہمی کیلئے ہائی ٹیک میکانزم سینٹرز بنائے جائینگے محنتی اور جفاکش کاشتکار مجھے بے حد عزیز ہیں٬ ان کی فلاح و بہبود کیلئے انقلابی اقدامات کئے ہیں‘شہبازشریف
بدھ 2 نومبر 2016 19:26
(جاری ہے)
وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کاشتکاروں کو ملک کی ترقی اور خوشحالی میں ریڑھ کی حیثیت حاصل ہے اور حکومت نے ملک کی تاریخ میں پہلی مرتبہ کسانوں کیلئے تاریخی پیکیج اور دیگر مراعات کا اعلان کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کے انقلابی اقدامات سے زرعی شعبے میں انقلاب برپا ہوگا٬ کسان خوشحال ہوگااور ملک ترقی کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ محنتی اور جفاکش کاشتکار مجھے بے حد عزیز ہیں اور ان کے مفادات کا تحفظ میری ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ رواں ماہ کے آغاز میں کاشتکاروں کو 100 ارب روپے کے بلاسود قرضوں کی فراہمی سے کاشتکار کو حقیقی معنوں میں ریلیف ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ بلاسود قرضے ای کریڈٹ کارڈ کے تحت فراہم کئے جائیں گے اور مارک اپ پنجاب حکومت برداشت کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ کسان پیکیج کے تحت کاشتکاروں کیلئے مختلف اقسام کی کھادوں کی قیمت میں بھی خاطرخواہ کمی کی گئی ہے جس پر پنجاب حکومت 10 ارب روپے کی سبسڈی دے رہی ہے جبکہ کاشتکاروں کیلئے ٹیوب ویلوں کے بجلی کے نرخ بھی کم کیے گئے ہیں اوراس ضمن میں انہیں خصوصی رعایت دی گئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ چھوٹے کاشتکاروں کو آلات اور مشینری بھی فراہم کی جائے گی اور اس ضمن میں ہائی ٹیک میکانزم سروس سینٹرز بنائے جائیں گے۔ انہوں نے صوبے میں تمام کاشتکاروں کی الیکٹرانک رجسٹریشن کے کام کو جلد پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ کاشتکارو ںکی بہتری کیلئے جو اقدامات کئے گئے ہیں وہ بارآور ثابت ہوں گے۔سیکرٹری زراعت نے کسان پیکیج کے تحت کئے جانے والے اقدامات پر پیش رفت کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ صوبائی وزراء رانا ثناء اللہ٬ ڈاکٹر فرخ جاوید٬ عائشہ غوث پاشا٬ چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیات٬ معروف ماہر معاشیات ڈاکٹر اکمل حسین اور متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم شہباز شریف کے وزرات فوڈ سیکورٹی کا انچارج وزیر ہوتے ہوئے ملک میں6لاکھ ٹن گندم درآمد کیئے جانے کا انکشاف
-
اسرائیل سے الجزیرہ نیوز چینل پر پابندی کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ
-
جنگ ہو یا امن دائیاں خدمات سرانجام دیتی رہتی ہیں
-
سوڈان: یو این اداروں کو ڈارفر میں قحط برپا ہونے کا خدشہ
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
-
گندم خریداری میں تاخیر، کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.