کوہاٹ چیمبر کو بلڈنگ کی تعمیر میں تعاون کریں گے٬ خالد اقبال ملک
کوہاٹ چیمبر آف کامرس کو اپنی عمارت کی تعمیر کیلئے زمین الاٹ کی جائے - ٬انجینئر سید فائق شاہ
جمعہ 4 نومبر 2016 16:59
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ کوہاٹ میں تیل و گیس کے کافی ذخائر پائے جاتے ہیں اور علاقے میں95فیصد ڈریلنگ کامیاب رہتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ کوہاٹ میں کوئلہ کے بھی وافر ذخائر موجود ہیں جن سے فائدہ اٹھانے کیلئے نئی سرمایہ کاری کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کوہاٹ میں ٹیکسٹائل٬ سیمنٹ٬ فلور ملنگ٬ قالین سازی اورمعدنیات سمیت دیگر شعبوں میں بھی سرمایہ کاری کے عمدہ مواقع موجود ہیں لہذا انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اسلام آباد سمیت ملک کے دیگر علاقوں کے سرمایہ کارکوہاٹ کا دورہ کرکے دلچسپی کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع تلاش کریں۔انہوں نے اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے وفد کو بھی کوہاٹ چیمبر کا دورہ کرنے کی دعوت دی۔ وفد میں کوہاٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سینئر نائب صدر ملک محمد اقبال٬ نذر خٹک٬ ملک محمد اسد خان٬ رشید احمد پراچہ٬ محمد جنید اور دیگر شامل تھے۔وفد سے خطاب کرتے ہوئے اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر خالد اقبال ملک نے کہا کہ کوہاٹ چیمبر زمین کے حصول کیلئے کوششیں تیز کرے جبکہ اسلام آباد چیمبر ان کو بلڈنگ کی تعمیر کیلئے معاونت کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد چیمبر آف کامرس اس خطے میں ایک نئی انڈسٹریل اسٹیٹ کے قیام کیلئے کوششیں کر رہا ہے تا کہ علاقے میں صنعتی سرگرمیوں کو مزید بہتر فروغ ملے۔ انہوں نے کہا کہ کوہاٹ کے صنعتکاروں کو بھی نئی انڈسٹریل اسٹیٹ میں صنعتیں لگانے کے مواقع فراہم کئے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ اسلام آباد چیمبر کوہاٹ چیمبر کو اپنا ایک مضبوط سیکرٹریٹ قائم کرنے میں بھی ضروری تعاون فراہم کرے گا تا کہ چیمبر علاقے کی تاجر وصنعتکار برادری کی بہتر خدمت کی جا سکے۔ اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سینئر نائب صدر خالد ملک٬ نائب صدر طاہر ایوب٬ فائونڈر گروپ کے چیئرمین خالد جاوید٬ ٬ فیڈریشن کے نائب صدر ظفر بختاوری٬ چیمبر کے سابق صدور میاں شوکت مسعود اور محمد اعجاز عباسی سمیت دیگر نے بھی اپنے خیالات کا اظہا رکیا اور کوہاٹ چیمبر آف کامرس کو اپنے امور بہتر طریقے سے چلانے کیلئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔۔متعلقہ عنوان :
مزید تجارتی خبریں
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا
-
انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی پونڈ بھی مہنگا ہو گیا
-
ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا
-
کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن
-
سونے کے نرخ 600 روپے فی تولہ کمی سے 244,400 روپے ہو گئے، آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن
-
ایس ای سی پی کا پہلے اسٹڈی نا ئوپے لیٹرڈیجیٹل پلیٹ فارم کے لائسنس کااجرا
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
روٹی زائد قیمت پر فروخت کرنے والوں کیخلاف کریک ڈائون جاری، 115 افراد گرفتار
-
ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا
-
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس 29اپریل کو ہوگا
-
بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.