اردن، ائیربیس میں حفاظتی گارڈز کی فائرنگ ،دو امریکی ٹرینر ہلاک

Fahad Shabbir فہد شبیر جمعہ 4 نومبر 2016 22:17

اردن، ائیربیس میں حفاظتی گارڈز کی فائرنگ ،دو امریکی ٹرینر ہلاک

الجفر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔4نومبر۔2016ء) اردن کے جنوبی شہر الجفر میں ائیربیس میں حفاظتی گارڈز کا امریکی ٹرینرز کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے، 3 ٹرینر ہلاک ہوگئے۔

(جاری ہے)

عرب ٹی وی نے اردنی فوجی حکام کے حوالے سے بتایا ہے کہ فائرنگ کا تبادلہ الجفر میں شہزادہ فیصل ائیربیس کے مرکزی دروازے پر پیش آیا۔ حفاظتی گارڈز نے امریکی ٹرینرز کو لانے والی گاڑی کو رکنے کا اشارہ دیا تاہم کار سواروں نے رکنے کے بجائے اچانک فائرنگ شروع کر دی۔ گارڈز کی جوابی فائرنگ سے گاڑی میں سوار3 امریکی ٹرینرز موقع پر ہلاک ہوگئے ، فائرنگ سے اردنی گارڈ بھی زخمی ہوا ہے۔

متعلقہ عنوان :