چوہدری نثار کی ہرنیا اور آنکھوں کے آپریشن کیلئے ڈاکٹروں سے مشاورت شروع

وزیر داخلہ انگریزی اخبار کی خبر کی تحقیقات کیلئے بنائی گئی کمیٹی سے ملاقات کرکے اب تک ہونیوالی تحقیقات سے آگاہ کرینگے تحقیقاتی کمیٹی کے بعد علاج کیلئے بیرون ملک روانہ ہوسکتے ہیں٬خاندانی ذرائع

اتوار 6 نومبر 2016 15:30

چوہدری نثار کی ہرنیا اور آنکھوں کے آپریشن کیلئے ڈاکٹروں سے مشاورت شروع

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 نومبر2016ء) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے ہرنیا اور آنکھوں کے آپریشن کے لئے ڈاکٹروں سے مشاورت شروع کردی‘وزیر داخلہ ڈان اخبار کی خبر کی تحقیقات کے لئے بنائی گئی کمیٹی سے ملاقات کریں گے اور کمیٹی کو اب تک کی ہونے والی تحیققات کے حوالے سے آگاہ کرینگے جس کے بعد وہ علاج کیلئے بیرون ملک روانہ ہوسکتے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے گزشتہ دنوں اپنے لاہور کے دورے کے دوران وہاں ڈاکٹروں سے اپنی آنکھوں کا چیک اپ کروایا تھا۔ ذرائع کے مطابق ڈاکٹروں نے چوہدری نثار علی خان کو فوری آنکھوں کا آپریشن کروانے کے لئے ہدایت کی ہے۔ اس سے قبل وزیر داخلہ نے پمز میں جسم میں درد کے حوالے سے پمز میں اپنا چیک اپ کروایا تھا جہاں ڈاکٹروں نے انہیں ہر نیہ کے مرض کی نشاندہی کی تھی اور انہیں فوری آپریشن کروانے کے لئے کہا تھا ذرائع کے مطابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے ہرنیے اور آنکھوں کے آپریشن کے لئے ڈاکٹروں سے مشاورت شروع کردی ہے۔

(جاری ہے)

خاندانی ذرائع کے مطابق وزیر داخلہ ہرنیے اور آنکھوں کا آپریشن بیرون ملک سے کروائیں گے۔ ذرائع کے مطابق وزیر داخلہ ڈان اخبار میں قومی سلامتی اجلاس کے حوالے سے چھپنے والی خبر کی تحقیقات کے لئے اعلیٰ سطح کی کمیٹی کے نوٹیفکیشن کے بعد کمیٹی سے ملاقات کریں گے اور کمیٹی کو اب تک کی جانے والی تحقیقات کے حوالے سے آگاہ کریں گے جس کے بعد وزیر داخلہ علاج کے لئے بیرون ملک روانہ ہونگے۔ واضح رہے کہ ڈان اخبار کی خبر کی تحقیقات کے لئے اعلیٰ سطحی کمیٹی کا نوٹیفکیشن (کل) وزیراعظم ہائوس سے جاری ہوگا۔

متعلقہ عنوان :