تحر یک قصاص چلانیوالی پاکستان عوامی تحر یک لاہور کی ٹر انسپورٹ کمپنی کی 60لاکھ سے زائد کی نادہندہ نکلی

ٹر انسپورٹ کمپنی نے ادائیگی کیلئے ڈاکٹر طاہر القادری کو بھی خط لکھ دیا ‘ادائیگی نہ ہونے کی صورت کی عدالت سے بھی رجوع کر نیکا فیصلہ ‘ذرائع

اتوار 6 نومبر 2016 16:50

تحر یک قصاص چلانیوالی پاکستان عوامی تحر یک لاہور کی ٹر انسپورٹ کمپنی ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 نومبر2016ء) تحر یک قصاص چلانیوالی پاکستان عوامی تحر یک لاہور کی ٹر انسپورٹ کمپنی کی 60لاکھ سے زائد کی نادہندہ نکلی جبکہ ٹر انسپورٹ کمپنی نے عوامی تحر یک کے خلاف عدالت سے رجوع کر نے کا فیصلہ کر لیا ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق عوامی تحر یک نی2014میں تحر یک انصاف کے ہمراہ لاہور سے انقلاب مارچ کیلئے مقامی ٹر انسپورٹ کمپنی سی54بسیں کرایہ پر حاصل کی جن کیلئے صرف چند ہزار روپیہ کی ایڈئونس میں ادائیگی کی مگر60لاکھ سے زائد کے بقایا جات کی ادائیگی نہیں کی جا رہی جسکے لیے کمپنی نے عوامی تحر یک کے سر براہ ڈاکٹر طاہر القادری کو بھی خط لکھ دیا ہے اور کمپنی نے واضح کیا ہے اگر ادائیگی نہیں ہوگی تو عوامی تحر یک کے خلاف عدالت سے رجوع کیا جائیگا ۔