ملتان٬حضرت بہائوالدین زکریا ملتان کے عرس کی تقریبات کے موقع پر شاہ محمود قریشی اور ان کے بھائی میں تلخ کلامی٬مرید قریشی تقریب چھوڑ کرچلے گئے٬ مزار پر عرس کی تقریبات ہوں گی ٬سیاست کی اجازت نہیں٬مخدوم مریدقریشی

اتوار 6 نومبر 2016 18:30

ملتان٬حضرت بہائوالدین زکریا ملتان کے عرس کی تقریبات کے موقع پر شاہ ..

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 نومبر2016ء) حضرت بہا$الدین زکریا ملتان کے عرس کی تقریبات کے موقع پرسجادہ نشین مخدوم شاہ محمود قریشی اور ان کے بھائی مرید حسین قریشی میں میڈیا کوریج کے حوالے سے تلخ کلامی ہوگئی۔مرید حسین قریشی کا کہنا تھا کہ مزار پر صرف عرس کی تقریبات ہوں گی ٬سیاست کی اجازت نہیں۔ اور آئندہ مزار پر نہ پریس کانفرنس ہوگی نہ سیاست ہوگی۔

(جاری ہے)

بعد ازاں حضرت بہائو الدین زکریا کے عرس مبارک کے موقع پر سجادہ نشین شاہ محمود قریشی جب مزار کو غسل دینے لگے تو اسی دوران ان کے بھائی مرید حسین قریشی آئے جس پر شاہ محمود قریشی نے کہا کہ آپ تاخیر سے کیوں آئے٬جس پر ان کی آپس میں تلخ کلامی ہوئی جس کے بعد مرید حسین قریشی عرس کی تقریبات چھوڑ کر واپس چلے گئے۔یاد رہے کہ مخدوم شاہ محمود قریشی اور ان کے بھائی مرید حسین قریشی میں سجادہ نشینی کا تنازع کافی عرصے سے چلا آرہا ہے۔

متعلقہ عنوان :