مردان ‘ خواتین کے بغیر ہمارا معاشرہ نامکمل ہے ‘ڈاکٹر محمدیوسف یوسفزئی

پیر 7 نومبر 2016 12:08

مردان۔07نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 نومبر2016ء)خدائی خدمتگار ڈاکٹر محمد یوسف یوسفزئی نے کہا کہ خواتین کے بغیر ہمارا معاشرہ نامکمل ہے اسلام نے خواتین کو جو حقوق دئیے ان کو جائز حقوق سے محروم کرنا ایک جرم ہے٬ ان خیالات کا اظہار انہوں نے غیر سرکاری تنظیم شرکت گاہ اور آئی سی سی ای کے زیر اہتمام مردان میں خواتین کے حقوق کے بارے پانچ روزہ تربیتی ورکشاپ میں حصہ لینے والے شرکاء میں اسناد تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ اکثر خاندانوں میں عورتوں میں وراثت میں حق نہیں دیا جاتا انتقال وراثت میں مختلف حلیوں بہانوں سے عورتوں کو محروم رکھا جاتا ہے جو کہ ایک جرم کے مترادف ہے ہمیں چاہیے کہ ہم اپنی بہنوں اور بیٹیوں کوان کے جائز حقوق دیں جو ان کا قانونی و شرعی حق ہے۔