کراچی کے علاقے ملیر میں دھرنا پولیس کی شیلنگ سے کشیدگی
مظاہرین نے شاہراہ فیصل کو نیشنل ہائی وے سے ملانے والی سڑک اور ٹرین کے ٹریک کو بھی بند کردیا
پیر 7 نومبر 2016 16:17
(جاری ہے)
گرفتاریوں اور قتل و غارت کے خلاف شہر قائد کے علاقے ملیر 15 میں مشتعل مظاہرین نے نا صرف شاہراہ فیصل کو نیشنل ہائی وے سے ملانے والی سڑک بند کردی ہے بلکہ ٹرین کے ٹریک کو بھی بند کردیا ہے جس کے سبب تیز گام کو لانڈھی اسٹیشن پر روک دیا گیا ہے جس سے ٹرینوں کی آمدو رفت معطل ہوگئی ہے۔
دھرنے میں خواتین اور بچوں کی بھی بڑی تعداد موجود ہے۔پولیس کی جانب سے مظاہرین کو منتشر کرنے اور سڑک پر ٹریفک کی روانی کو بحال کرنے کے لیے پولیس کی جانب سے وقفے وقفے سے شیلنگ جاری ہے جبکہ پولیس کے تازہ دم دستے بھی پہنچ چکے ہیں اور مظاہرین کو لاٹھی چارج کے ذریعے منتشر کرنیکا فیصلہ کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ کراچی کے میں ہونے والے قتل و غارت اور اہل تشیع برادری سے تعلق رکھنے والے اہم افراد کی گرفتاریوں کے خلاف گزشتہ روز بھی نمائش اور اولڈ رضویہ کے مقام پر دھرنا دیا تھا مظاہرین کا موقف تھا کہ ہمارے ہی لوگوں کو قتل کیا جارہا ہے اور ہمارے ہی رہنما گرفتار بھی کیے جارہے ہیں۔دوسری جانب ملیر 15 میں دھرنے کے سبب علاقے کے عوام کو بھی شدید مشکلات کا سامنا ہے آمد و رفت مسدود ہوکر رہ گئی ہے اور نظامِ زندگی تعطل کا شکار ہے۔مزید اہم خبریں
-
یو این اور شراکت داروں کی یمن کے لیے ہنگامی امدادی اپیل
-
سندھ کے آم کے باغات میں بیماری پھیلنے کا انکشاف
-
ن لیگی ایم پی اے کا متعدد افراد کے ہمراہ پی ٹی آئی ایم این اے کے گھر پر دھاوا
-
خلاء میں اسلحہ کی دوڑ روکنے پر سلامتی کونسل میں عدم اتفاق پر تشویش
-
سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کا ممکنہ شیڈول سامنے آ گیا
-
بنگلہ دیش: گرمیوں میں زچہ و بچہ کی دیکھ بھال پر ہدایت نامہ جاری
-
روس نے کا فرانس، برطانیہ اور امریکا کی دھمکیوں کے جواب میں جوہری ہتھیاروں کی جنگی مشق کرنے کا اعلان
-
مذاکرات کا ماحول ہوگا تو بانی پی ٹی آئی سے مزید گائیڈ لائنز لوں گا
-
آزاد کشمیر کے بارے میں بھارتی راہنماﺅں کے اشتعال انگیز بیانات اور بلاجواز دعوے علاقائی امن کے لیے سنگین خطرہ ہیں. اسحاق ڈار
-
ڈمی اور غیرذمہ دار لوگوں سے بات نہیں کروں گا‘معلوم ہے کون طاقتور ہیں.علی امین گنڈاپور
-
نوجوانوں کو عدم برداشت اور غلط معلومات کو معاشرے میں پھیلانے والے شرپسند طبقوں کی بیخ کنی اور حوصلہ شکنی کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہئے. احسن اقبال
-
پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اعتماد کا رشتہ ہے، حکومت بیرونی سرمایہ کاروں کو سہولت فراہم کرے گی. جام کمال خان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.