سندھ حکومت نے صوبائی کابینہ اجلاس میں اہم فیصلے کیے ہیں٬ مولابخش چانڈیو
پیر 7 نومبر 2016 22:43
(جاری ہے)
سندھ کابینہ کے اجلاس میں امن و امان کے حوالے سے غور کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ نے امن بحال کرنے پر پولیس اور رینجرز کی خدمات کو سراہااور کہا کہ حکومت کسی مخصوص جماعت یا فرقے کے خلاف کارروائی نہیں کر رہی ہے یہ ایکشن دہشتگردوں کے خلاف بلا تفریق کیا جا رہا ہے۔
مولابخش چانڈیو نے کہا کہ کراچی آپریشن کے سلسلے میں تمام قانون نافذ کرنے والے ادارے ایک صفحے پر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ واقعات کی روشنی میں دونوں اطراف سے لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے اور یہ تاثر بلکل غلط ہے کہ حکومت ایک فرقہ کی مدد کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم مدارس کی مانیٹرنگ کر رہے ہیںاگر کسی مدرسے کی جانب سے کوئی ناخوشگوار واقعہ رونما ہوا تو ان کے خلاف کارروائی کی جائیگی۔ مولابخش چانڈیو نے بتایا کہ اجلاس کے دوراں وزیراعلیٰ سندھ نے تمام محکموں کو فوری طور پر ڈپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی (ڈی پی سی) میٹنگ کرنے کی ہدایات دیں تاکہ ترقی کا عمل جاری رہے اور جلد ملازمت کی فراہمی کا عمل شروع کیا جاسکے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے صوبے میں جاری تمام ترقیاتی اسکیموں کو مقررہ وقت پر مکمل کرنے کی ہدایات بھی دیں۔ مولابخش چانڈیو نے کہا کہ جب بھی مسلم لیگ نواز کی حکومت اقتدار میں آتی ہے تو یہ چھوٹے صوبوں کیلئے مسائل پیدا کرتی ہے٬ ہم چھوٹی غلطیوں کو تو نظرانداز کرسکتے ہیں لیکن اپنے حقوق سے دستبردار نہیں ہونگے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاھ جب وزیر خزانہ سندھ تھے ان کے بیانات رکارڈ پر ہیں کہ اگر وفاق ہمارے حصے کا فنڈ جاری نہیں کریگا اور ہماری اسکیموں میں قانون کے مطابق مدد نہیں کریگا تو صوبہ اپنے معاملات کیسے چلائیگا۔مولابخش چانڈیو نے کہا کہ ملک کے موجودہ سیاسی بحران کا حل صرف اور صرف چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کے چار مطالبات میں ہی ہے٬ ان کو فوری طور پر مان لیا جائے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وائنسٹین کی سزاؤں کا خاتمہ زیادتی کا شکار خواتین کے لیے پریشان کن
-
ہماری جماعت کسی سے معافی نہیں مانگے گی
-
ہر اس مسئلے پر جوڈیشل کمیشن بننا چاہئے جہاں طاقت کے بل پر آئین قانون کی پامالی ہوئی
-
وولکر ترک کا روس سے صحافیوں پر جبروستم ختم کرنے کا مطالبہ
-
ہیٹ ویو سے پریشان شہریوں کیلئے ٹھنڈی ٹھنڈی خوشخبری
-
9 مئی کے ملزمان کو ایک سال بعد بھی کٹہرے میں کھڑا نہیں کیا گیاتو کس نے منع کیا؟
-
گوتیرش کا اسرائیل اور حماس سے جنگ بندی پر اتفاق کرنے کی اپیل
-
بعض طاقتیں بلوچستان اور ملک میں استحکام نہیں چاہتیں‘بلوچستان کے مستقبل کا لائحہ عمل طے کرنے کے لیے تمام سیاسی قوتوں سے بات چیت کریں گے.صدر آصف زرداری
-
لاہور میٹرو بس پر ڈیزل کے نرخوں میں اضافے کا بوجھ بڑھنے لگا
-
9 مئی کرنے اور کروانے والوں کو آئین کے مطابق سزا دینا ہوگی،ترجمان پاک فوج
-
پاکستان کو عالمی بینک سے 8 ارب ڈالرز ملنے کی توقع
-
نواز شریف چاہتے تھے کہ ن لیگ اپوزیشن میں آ کر بیٹھے ، حکومت پی ٹی آئی کو دیدی جائے،مولانا فضل الرحمان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.